URL اور URI (تعریف اور مثالیں)

حیا حسن نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏مئی 11, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    URL کی تعریف:

    URL….. Uniform Resource Locator یونیفارم ریسورس لوکیٹر کا مخفف ہے.

    URL خاص طور پر اس لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ یہ آپ کو کسی بھی ویب پیج یا اس ویب پیج کے کسی جزو یا کسی ویب سائٹ کے کسی پروگرام تک پہنچاتا ہے.

    تفصیل:

    ابھی ہم نے URL کی تعریف دیکھی...

    اب آتے ہیں اس کی تفصیل تک....

    ہر ویب سائٹ تک پہنچنے کے لیے اس کا کوئی ایڈریس ہوتا ہے، جیسے اگر آپ کو کسی کے گھر جانا ہے، اس گھر تک پہنچنے کے لیے آپ کو ایڈریس کی ضرورت ہو گی. بالکل ویسے ہی کسی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بھی آپ کو ایڈریس کی ضرورت ہوتی ہے.

    ہر ایڈریس کی ایک خاص ترکیب ہوتی ہے. جیسے جب ہم اپنے گھر کا ایڈریس لکھتے ہیں تو وہ کچھ یوں ہوتا ہے.

    1) مکان نمبر 105

    2) گلی نمبر 34

    3) سیکٹر G-10/1

    4) شہر اسلام آباد

    5) ملک کا نام پاکستان


    اب یہ پتا دیکھ کر ہم کہہ سکتے ہیں کہ کسی بھی دوسرے گھر کا ایڈریس یہ نہیں ہو سکتا کیوں کہ ہر گھر کا ایک خاص ایڈریس ہوتا ہے. بالکل ایسے ہی ہر ویب سائٹ کا ایک خاص ایڈریس ہوتا ہے، یعنی جسے ہم کہتے ہیں UNIQUE ADDRESS .


    یہاں یہ سوچا جا سکتا ہے کہ ہم اتنی دیر سے ایڈریس کی بات کیوں کر رہے ہیں؟؟


    ہر ویب سائٹ کے ایڈریس کو URL کہتے ہیں.

    یعنی انٹرنیٹ پر ایک خاص فائل کو جانچنے یا Identify کرنے کے لیے یا اس تک پہنچنے کے لیے جو ایڈریس چاہیے ہوتا ہے اس کو URL کہتے ہیں.


    یاد رہے کہ URL کو ہمیشہ ایک خاص ترکیب کے ساتھ لکھا جاتا ہے.

    مثالیں:

    http://www.google.com

    http://www.yahoo.com

    http://www.youtube.com


    URI کی تعریف:

    URI…..Uniform Resource Identifierیونیفارم ریسورس آئیڈنٹی فائر کا مخفف ہے.

    URI ایک کریکٹرز کی سٹرنگ ہے، جس کے ذریعے آپ انٹرنیٹ پر کسی بھی ریسورس تک پہنچ سکتے ہیں، اس کی لوکیشن کے ذریعے یعنی کہ وہ کس جگہ ہے اور اس کی نام کے ذریعے یا دونوں طریقوں سے.

    جیسے کہ:

    طلحہ حسن ............................................... نام

    مکان نمبر 6، گلی نمبر ٧، اسلام آباد پاکستان. .............................لوکیشن

    اب یہاں پر نام بھی URI ہے.

    لوکیشن بھی URI ہے.


    آپ نام کے ذریعے بھی انٹرنیٹ پر مطلوبہ چیز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور لوکیشن کے زریعے بھی اور ان دونوں کو استعمال کرتے ہوۓ بھی.


    مثال:

    URI: mysql://localhost@databasename:password


    URI اور URL میں فرق:


    بظاھر URL اور URI میں کوئی فرق نظر نہیں آ رہا، مگر ان دونوں میں فرق ہے:



    URI:

    ١) لوکیشن

    2) نام




    URI میں انٹرنیٹ پر کسی مطلوبہ ویب سائٹ تک پہنچنے کے لیے اس کا نام اور لوکیشن پتا ہونا چاہیے.



    URL:

    ١) لوکیشن


    URL میں انٹرنیٹ پر مطلوبہ website پر پہنچنے کے لیے اس کی لوکیشن کا پتا ہونا چاہیے.

    یعنی URL……..URI کی ذیلی شاخ ہے.

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • معلوماتی معلوماتی x 2
    • مفید مفید x 2
  2. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
  3. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جزاک اللہ خیرا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں