میں جو سوچتا ہوں

اجمل نے 'گپ شپ' میں ‏مئی 22, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    255
    مٹی کے انسان کو مٹی کے قریب رہنے میں ہی خیر ہے۔
    کیونکہ مٹی سے اوپر ہوتے ہی وہ شرارت ا و رتکبر کرنے لگتا ہے‘ اپنے جسم پر قیمتی کپڑے چڑھا کر وہ اِترانے لگتا ہے اور جیب میں مال آتے ہی وہ شرکش ہو جاتا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    255
    چھوٹے لوگوں کی نگاہ میں چھوٹی چیزیں بھی بڑی ہوتی ہیں‘ جبکہ بڑے لوگوں کی نگاہ میں بڑی چیزیں بھی چھوٹی ہوتی ہیں۔
    ۔۔۔ اس لئے بڑے لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے والا اپنی بڑی چیزوں کی وقعت بھی کھو دیتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    255
    دنیا میں ہم جنت کی باتیں کم اور جہنم کی باتیں زیادہ کرتے ہیں‘ اور یوں اپنی اور دوسروں کی دنیا کو جہنم بناتے رہتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    255
    نیپولین بوناپارٹ نے کہا تھا:
    ’’ مجھے تعلیم یافتہ ماں دو ! میں تم سے ایک تہذیب یافتہ ، تعلیم یافتہ قوم کی پیدائش کا وعدہ کرتا ہوں‘‘
    لیکن آج ایک تعلیم یافتہ ماں کسی کارپوریٹ ادارے کی زینت بننا پسند کرتی ہے اور ان کے بچے غیر تعلیم یافتہ ہاؤس میڈ یا آیا کی پرورش میں ہوتی ہے ۔
    پھر ایک تہذیب یافتہ ، تعلیم یافتہ قوم کی پیدائش کا وعدہ کہاں پورا ہو؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    255
    دنیا میں ہر سمجھدار مرد ا پنی بیوی سے سب سے زیادہ محبت کرنے والا ہوتا ہے
    جیسا کہ رسول اللہ ﷺ حضرت عائشہ ؓ سے سب سے زیادہ محبت کرتے تھے۔
    (محمد اجمل خان)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں