میں جو سوچتا ہوں

اجمل نے 'گپ شپ' میں ‏مئی 22, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    469
    پہلے لوگ جھوٹ نہیں بولتے تھےکہ گناہ ہوگا
    اب لوگ سچ نہیں بولتے ہیں کہ کہیں آزمائش نہ آجائے
     
  2. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    469
    کسی کو آپ کی ناکامی سے کچھ لینا دینا نہیں
    اگر آپ کسی معاملے میں ناکام بھی ہوں تو اس کا تذکرہ دوسروں کے سامنے نہ کیجئے
     
  3. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    469
    جمہوریت مداری کا بچہ جمبورا ہے اور جمہوری ملک کے عوام مداری کے اشارے پر ناچنے والے بندر ہیں
     
  4. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    469
    ’’ جھوٹ بولنا حرام ہے اور بے حد سنگین گناہ ہے‘‘ لیکن یہ جاننے کے باوجود آج کے مسلمان ہی زیادہ جھوٹ بولتے ہیں.
     
  5. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    469
    صرف ایک دھکا کسی کو پہاڑ کی چوٹی سے نیچے گرا دیتا ہے جبکہ چوٹی پر پہنچنے کیلئے ہزاروں دھکے کھانے پڑتے ہیں
     
  6. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    469
    یہ لیڈر ہی ہوتے ہیں جو کسی ملک و قوم کو عروج پر پہنچاتے ہیں اور یہ لیڈر ہی ہوتے ہیں جو کسی ملک و قوم کو تباہ و برباد کر دیتے ہیں
     
  7. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    469
    کسی قوم کو غلامی کی دلدل میں ڈالنے والے اس قوم کے رہبر ہی ہوتے ہیں
     
  8. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    469
    سیاسی لوگ وعدہ کرنا تو جانتے ہیں وعدہ نبھانا نہیں جانتے
     
  9. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    469
    کوئی بھی آجائے
    عوام عذاب میں ہی رہے گی
    کیونکہ یہ عوام ہی کرپٹ ہے
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  10. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    469
    دنیا کو اچھائی اور بھلائی دے کر جانے اور دنیا سے اچھائی اور بھلائی لے کر جانے والا مومن ہی کامیاب ہوگا
     
  11. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    469
    کرپشن ایک جامع لفظ ہے اور اپنے مفہوم کے اعتبار سے کافی وسیع ہے۔ عام معانی میں ناجائز طریقے سے حرام مال بنانے کا ہر کام اس میں داخل ہے
     
  12. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    469
    دنیا میں بہت کم لوگ ہی خوشی سے رشوت دیتے ہیں
     
  13. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    469
    ہماری آنکھیں دیکھنے میں کبھی غلطی نہیں کرتی، یہ تو دل ہے جو سوچنے سمجھنے میں غلطی کر جاتا ہے
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں