میں جو سوچتا ہوں

اجمل نے 'گپ شپ' میں ‏مئی 22, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    404
    انسان بھی کتنا بے پرواہ ہے
    روزانہ رات کو موت کی آغوش میں جاتا ہے
    پھر بھی موت کو یاد نہیں کرتا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    404
    انسان اگر سوچے اور سمجھے تو اللہ کی محبت سے بڑھ کر کوئی محبت نہیں اور اللہ کی محبت سے روشناس کرانے والے نبی رحمت صلی اللہ علیہ و سلم سے اپنی جان سے زیادہ محبت کرنا اللہ کی محبت کی پہچان ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    404
    وعدہ خلافی منافقت کی پہچان ہے جو اب مسلم معاشرے کی پہچان بن گئی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    404
    بعض لوگ قبر میں جانے تک کرپشن کرتے ہیں
    اور بعض قبر میں جا کر بھی کرپشن کرتے ہیں، ہے نہ کرپشن پیاری؟
     
  5. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    404
    پان میں چونا لگانے والے آٹے میں نمک کے برابر ہیں
    جبکہ لوگوں کو چونا لگانے والے نمک میں آٹے کے برابر ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    404
    پان فروش پان میں چونا لگاتا ہے
    اور ضمیر فروش لوگوں کو چونا
    لگاتا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    404
    چونا

    چونا کھایا بھی جاتا ہے اور لگایا بھی جاتا ہے
    لیکن اسے کھانے سے زیادہ لگانے کے کام میں استعمال کیا جاتا ہے
    پان پر چونا لگا کر کھایا اور کھلایا جاتا ہے جو کہ پیار و محبت کی نشانی ہے
    جبکہ کسی کو نقصان پہنچا کر خوش ہونے کو بھی چونا لگانے سے تعبیر کیا جاتا اور آج کل کراچی میں زیادہ تر لوگ لوگوں کو اسی طرح چونا لگاتے ہیں
    یہ ہیں آج کے مسلمان جن کا کام۔ہے دوسروں کو نقصان پہنچانا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    404
    خیالات کیا ہیں؟
    یادوں، سوچوں اور وسوسوں کا مجموعہ
    جب ہر طرف خاموشی جھائی ہو اور قریب کوئی نہ ہو تو بس یہ خیالات ہی تو ہیں جو ہمارے ساتھی بنتے ہیں ۔۔۔ ہمارے اذھان پر یلغار کرتے ہیں ۔۔۔ مجھے ان سے بڑا پیار ہے ۔۔۔ یہی تو ہیں ہمارے تنہائیوں کی ساتھی ۔۔۔ ہمارے غمگسار
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    404
    افسوس کہ
    ہر گزرتے سال کے ساتھ
    ملک و قوم کو ترقی کی بجائے تنزلی کی راہ پر ہی گامزن پایا
     
    • متفق متفق x 1
  10. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    404
    عبرت پکڑنا یا LESSON LEARN

    عبرت پکڑنے کو انگریزی میں LESSON LEARN کہتے ہیں
    آج مسلمانوں کے علاوہ دنیا کی ساری اقوام اپنے ہر معاملات میں LESSON LEARN کو مقدم رکھتی ہیں
    لیکن افسوس ہے ہم مسلمانوں پر جنہیں اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے زندگی کے ہر لمحے سے، زندگی کے ہر معاملات سے عبرت پکڑنے یعنی LESSON LEARN کرنے کی ترغیب دی ہے ، قرآن میں بیشتر مقامات پر مختلف اقوام و امت کے حالات سے عبرت پکڑنے یعنی LESSON LEARN کرنے کو کہا گیا ہے وہی امت مسلمہ آج کسی معاملے میں عبرت نہیں پکڑتی ۔۔۔ کوئی LESSON LEARN نہیں کرتی ۔۔۔ کوئی سبق نہیں سیکھتی۔
    جس وجہ کر اس امت میں اب سدھار کی کوئی رمک نظر نہیں آتی
     
    Last edited: ‏دسمبر 27, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں