مائیکروسافٹ سرفیس پین:

حیا حسن نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏مئی 24, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    مائیکروسافٹ سرفیس پین:

    مائیکروسافٹ کمپنی .... سافٹ ویئرز کے ساتھ ساتھ اپنے ہارڈویئر کے معیار کو بھی بڑھانے کی کوشش میں رہتی ہے. اپنے نئے پین مائیکروسافٹ سرفیس پین کے بارے میں ان کا دعوا ہے کہ وہ تیز ترین پین ہے. اس پین کے ذریعے آپ اپنے لیپ ٹاپ پر لکھ سکتے ہیں. اس کی ایک جانب نوک دار ہے، جو سیاہی کے لیے ہے، جب کہ دوسری جانب ربڑ ہے، جس سے آپ لکھی ہوئی چیز مٹا سکتے ہیں.

    اس پین کی ایک خاصیت یہ ہے کہ اس میں ایک خاص جھکاؤ سا ہے . اس کی نوک کو جھکا کر استعمال کرنے سے آپ پین سے بنائی گئی تصویر میں مختلف رنگ دے سکتے ہیں تصویر کو.بالکل ویسے ہی جیسے پینٹنگ کی پنسل آتی ہے، اور اس ایک ہی پنسل سے آپ مختلف طرح کے شیڈ دیتے ہیں تصویر میں. اس پین سے بھی ہلکا تیز ، رنگ دیا جا سکتا ہے تصویر کو.

    سرفیس پین کو قدرتی رنگ دیا گیا ہے جس سے لکھا بھی جا سکتا ہے اور تصویریں بھی بنائی جا سکتی ہیں. اس پین کی مدد سے سیدھی اور صاف ستھری لکیریں کھینچی جا سکتی ہیں.

    لیپ ٹاپ پر پڑھتے ہوۓ کوئی چیز اچھی لگی اور آپ چاہتے ہیں کہ اس کے اوپر کوئی نشانی لگا دیں تاکہ دوبارہ پڑھتے ہوۓ ایک نظر ڈالتے ہی آپ کو یاد آ جائے ، تو اس کے لیے سرفیس پین سے اس پیراگراف کو واضح کیا جا سکتا ہے.
    https://www.microsoft.com/en-us/surface/accessories/surface-pen
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    بہت خوب ۔ کسی مخصوص سافٹ وئر یا ایپ کے لیے ایسا کر سکتے ہین یا کوئی بھی پڑھنے کی چیز جیسے ورڈ ڈاکومینٹ ، براوزر پر کوئی مضمون وغیرہ یا پی ڈی ایف؟
    اگر براوزر بھی شامل ہے تو پین کی نشانی اسی وقت تک مفید ہو گی جب تک کیش ہے۔ جیسے ہی ہسٹری ڈیلیٹ کی تو نشانی بھی ختم ہو جائے گی۔ لیکن پی ڈی ایف یا ای بکس کے لیے اچھی چیز ہے۔
     
  3. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    اور کیا قیمت ہے؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں