وٹس ایپ سٹیٹس کے حوالے سے کچھ معلومات

حیا حسن نے 'موبائل کی دُنیا' میں ‏مئی 30, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    وٹس ایپ سٹیٹس

    وٹس ایپ کے نئے ورژن میں کچھ اضافی فیچرز شامل کیے گئے ہیں جس میں سے ایک وٹس ایپ سٹیٹس بھی ہے.
    اس حوالے سے کچھ معلومات اردو مجلس فورم کے ممبرز کے لیے شامل کی جا رہی ہیں ،ہو سکتا ہے آپ میں سے کچھ افراد لاعلم ہوں اس حوالے سے.

    ١) اپنے واٹس اپپ کنٹیکٹ کا سٹیٹس، کنٹیکٹ پرسن کے علم میں لائے بغیر وزٹ کریں :
    وٹس ایپ نے اپنے صارفین کو ایک نئے فیچر سے متعارف کروایا ہے جو کہ وٹس ایپ سٹیٹس ہے.
    نیچے دی گئی تصویر میں واٹس اپپ سٹیٹس ملاحظہ کریں:

    [​IMG]

    [​IMG]
    24 گھنٹے بعد سٹیٹس خود با خود غائب ہو جاتا ہے.(آپ اپنا سٹیٹس 24 گھنٹے سے پہلے بھی ہٹا سکتے ہیں. جو بھی تصویر آپ نے لگائی ہے، اس کو تھوڑی دیر پکڑے رہیں تو اوپر وہ آپ کو ڈیلیٹ کرنے کی آپشن دے گا)

    آپ سٹیٹس کے طور پر کوئی بھی تصویر یا ویڈیو اپلوڈ کر سکتے ہیں. جب آپ اپنی کوئی بھی تصویر جیسے کہ صبح کے منظر کی تصور بطور سٹیٹس لگاتے ہیں تو آپ کو واٹس ایپ یہ شو کرے گا کہ آپ کا سٹیٹس کس کس نے دیکھا؟


    upload_2017-5-30_5-7-42.png
    اوپر دی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹیٹس 6 لوگوں نے دیکھا.
    اب آتے ہیں اصل موضوع کی طرف ، فرض کریں کہ آپ کے کنٹیکٹ میں سے کسی نے سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا، اب آپ ان کا سٹیٹس ویو کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی آپ یہ بھی چاہتے ہیں کہ اس کنٹیکٹ پرسن کو نہ پتا چلے کہ آپ نے ان کا سٹیٹس ویو کیا ہے تو اس کے لیے ان سٹیپس کو فالو کریں.(یاد رہے کہ جیسے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس کس نے آپ کا سٹیٹس دیکھا تو دوسرے بھی یہ دیکھ سکتے ہیں کہ ان کا سٹیٹس کس کس نے دیکھا.)

    سب سے پہلے وٹس ایپ سیٹنگز میں جائیں ،نیچے دی گئی تصویر میں دیکھیں.

    upload_2017-5-30_5-21-20.png
    اب اکاؤنٹ میں جائیں.

    upload_2017-5-30_5-25-25.png


    اب پرائیویسی میں جائیں.

    upload_2017-5-30_5-26-54.png
    پرائیویسی میں read receipts لکھا ہو گا سب سے نیچے اس کو ان چیک کریں یعنی اس پر ٹک کا نشان لگا ہو گا اس کو ختم کر دیں.

    upload_2017-5-30_5-28-54.png

    اب آپ اپنے کونٹاکٹس میں سے جس کا بھی سٹیٹس دیکھیں گے ان کو نہیں پتا چلے گا کہ آپ نے ان کا سٹیٹس دیکھا ہے.لیکن ساتھ ہی آپ بھی یہ نہیں دیکھ پائیں گے کہ آپ کا سٹیٹس کس کس نے دیکھا؟؟؟
    تو یہ ہے وہ طریقہ کہ جس کے ذریعے سے آپ دوسروں کے علم میں لائے بغیر ان کا سٹیٹس دیکھ سکتے ہیں.
     

    منسلک فائلیں:

    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • اعلی اعلی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں