قرآن میں محمد ﷺاور دیگر انبیاء کا ذکر

مقبول احمد سلفی نے 'قرآن - شریعت کا ستونِ اوّل' میں ‏جون 11, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    613
    ایک سوال ہےکہ قرآن میں نبی صلی اللہ علیه وسلم کا ذکر کتنی بار آیا ہےاور مکمل کتنے انبیاء کا ذکر ہوا قرآن پاک میں جواب دے کر شکریہ کا موقعہ دیں جزاک اللہ خیرا۔

    جواب : قرآن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ کا ذکر محمد کے نام سے چار بار اور احمد کے نام سے ایک بار آیا ہے۔وہ آیات مندرجہ ذیل ہیں۔

    1- وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ(آل عمران:144).

    2- مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ(الأحزاب:40)

    3- وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَآمَنُوا بِمَا نُزِّلَ عَلَى مُحَمَّدٍ(محمد:2).

    4- مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ(الفتح:29).

    5- وَمُبَشِّراً بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ(الصف:6).

    اور پچیس انبیاء کرام علیہم السلام کے نام کاذکر قرآن پاک میں ملتا ہے۔ ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں ۔

    1_آدم

    2_نوح

    3_ادریس

    4_ابراہیم

    5_اسماعیل

    6_اسحق

    7_یعقوب

    8_یوسف

    9_لوط

    10_ھود

    11_صالح

    12_شعیب

    13_موسیٰ

    14_ہارون

    15_داؤد

    16_سلیمان

    17_ایوب

    18_الیسع

    19_ذوالکفل

    20یونس

    21_الیاس

    22_زکریا

    23_یحییٰ

    24_عیسیٰ

    25_حضرت محمدﷺ

    ان میں سے اٹھارہ انبیاء کا ذکر تو سورہ انعام ہی میں ملتا ہے وہ ہیں : إسحاق، وهارون، ويوسف، وإبراهيم، وأيوب، ويعقوب، وزكريا، ويحيى، ونوح، وداوود، وموسى، وسليمان، وعيسى، وإلياس، واليسع، وإسماعيل، ولوط، ويونس عليهم الصلاة والسلام۔ اور بقیہ سات انبیاء ( آدم، ادریس ، ھود، صالح، شعیب ، ذوالکفل اور محمد ﷺ ) آل عمران، شعراء ،بقرۃ ،ھود اور انبیاء وغیرہ میں ملتا ہے ۔

    انتباہ :
    ذوالکفل کے متعلق اختلاف پایا جاتا ہے کہ وہ نبی ہیں کہ نہیں ؟ بعض نے نبی اور بعض نے غیرنبی کہا ہے مگر راحج نبی ہونا معلوم ہوتا ہے جیساکہ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ کا اس کی طرف میلان نظر آتاہے ۔

    کتبہ

    مقبول احمد سلفی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,133
    جزاک اللہ خیرا شیخ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,251
    جزاک اللہ خیرا شیخ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں