لوڈ بیلنسنگ کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں؟

حیا حسن نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏جون 11, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    لوڈ بلینسنگ
    تعریف:
    آنے والے نیٹ ورک ٹریفک کو مستعدی سے پیچھے موجود سرورز کے درمیان تقسیم کرنے کو لوڈ بیلنسنگ کہتے ہیں.

    آگے دی جانے والی تفصیل سے آپ بہتر سمجھ سکیں گے کہ لوڈ بیلنسنگ کس کو کہتے ہیں؟

    تفصیل:

    بہت سی جدید ویب سائٹس پر ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں یوزرز اور کلائنٹس ( یا عام زبان میں آپ کہہ سکتے ہیں، ویب سائٹس استعمال کرنے والے لوگ) کی درخواست ملتی ہے. کسی یوزر کو کسی ویب سائٹ سے کوئی معلومات چاہیے ہوتی ہے، کسی یوزر کو ویب سائٹ سے اپنے کام کے متعلق کوئی تصویر درکار ہوتی ہے ، کسی کو آڈیو فائل چاہیے ہوتی ہے اور کسی کو ویڈیو فائل سے کام ہوتا ہے. یہ یوزرز چاہتے ہیں کہ جیسے ہی ان کو اپنی مطلوبہ معلومات درکار ہو فورا ویب سائٹ سے ان کو وہ معلومات مل جائے. اب جیسے کہ پہلے بھی اوپر بتایا جا چکا ہے کہ ویب سائٹ سے معلومات حاصل کرنے والوں کی تعداد ہزاروں، لاکھوں سے بھی تجاوز کر جاتی ہے، اب ویب سائٹ کو ایسے سرورز درکار ہوتے ہیں جو ہر یوزر کو اس کی مطلوبہ معلومات فورا کے فورا پہنچا دے. یوزر کو انتظار نہ کرنا پڑے.
    اس کو آپ اس طرح بھی سمجھ سکتے ہیں کہ ، اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ جب میٹرک کا رزلٹ آتا ہے اور سب طلبہ و طالبات اپنا نتیجہ دیکھنے کے لیے متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ کھولتے ہیں ور اپنا رول نمبر ڈال کر رزلٹ معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو لکھا آتا ہے، کہ سرور ڈاؤن ہے تھوڑی دیر بعد کوشش کریں. ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ ایک ساتھ ہی تمام طلبہ و طالبات اپنا نتیجہ دیکھنے کے لیے اپنا رول نمبر ڈالتے ہیں ویب سائٹ پر، اور سرور اتنے زیادہ یوزرز کو ہینڈل نہیں کر پاتا، اور پھر یوزرز کو کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، اپنا نتیجہ دیکھنے کے لیے.

    یہ مسئلہ "لوڈ بیلنسر " کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے.

    ہوتا یہ ہے کہ بڑی بڑی ویب سائٹس اپنے سرورز کے آگے ایک لوڈ بیلنسر لگا لیتی ہیں. جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے، لوڈ بیلنسر سب سرورز کے درمیان کلائنٹس ریکویسٹس کو تقسیم کر دیتا ہے. بچاس ہزار یوزر ریکویسٹ ایک سرور کو دے دیتا، اگلی پچاس ہزار اگلے سرور کو اور اس ہی طرح باقی سرورز کو بھی. اس طرح اب جب بھی کوئی یوزر کوئی معلومات حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ تک جائے گا تو سرور کے ڈاؤن ہونے کے امکانات کافی حد تک کم ہوں گے کیونکہ اب ٹریفک کو مختلف سرورز کے درمیان تقسیم کر دیا گیا ہے.
    بالفرض اگر ابھی بھی کوئی ایک سرور زیادہ یوزر ریکویسٹس کی وجہ سے ڈاؤن ہو گیا ہے تو، لوڈ بیلنسر موصول ہونے والی درخواستوں کو کسی دوسرے سرور کو دے دے گا. اس طرح بھی یوزرز پریشانی سے بچ جائیں گے اور ان کو اپنی معلومات وقت پر مل جائے گی اور کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا. جب پہلا سرور ٹھیک ہو جائے گا تو لوڈ بیلنسر خود بہ خود دوبارہ اس کو یوزرز ریکویسٹس بھیجنا شروع کر دے گا.

    اس طریقے سے بڑی بڑی ویب سائٹس کے پیچھے کام ہوتا ہے، اور ہم میں سے جس کو بھی جو معلومات حاصل کرنی ہوتی ہیں وہ ہم با آسانی حاصل کر لیتے ہیں اور وقت ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے.

    https://www.nginx.com/resources/glossary/load-balancing/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں