گدھے کے گوشت کی حرمت کے حوالے سے حوالہ جات درکار

شرجیل احمد نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏جولائی 11, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    ہمارے ہاں یہاں پنجاب پاکستان میں پچھلے چند سالوں سے گدھے کے گوشت پر خوب گرماگرم بحث چل رہی ہے۔ آئے روز خبریں آتی ہیں کہ فلاں ریسٹورنٹ گدھے کا گوشت استعمال کرتا پکڑا گیا۔ اب تو نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ پسماندہ علاقوں میں قصاب اعلانیہ گدھے کا گوشت بیچنا شروع ہو گئے ہیں جس کے لیے انھوں نے "درمیانہ گوشت" کی اصطلاح مروج کر رکھی ہے۔ ایک قصاب سے بات ہوئی تو اس نے گدھے کے گوشت کی حرمت کے حوالے سے ایک مشہور عالم کا فتویٰ دکھا دیا اور فخریہ بتایا کہ وہ تو نیکی کما رہا ہے کہ پاکستان میں جہاں بکرے کا گوشت ہزار روپے اور گائے کا گوشت پانچ سو روپے سے کم دستیاب نہیں تو وہ بے چارے غریبوں، جن کی اکثریت غذائی کمی کا شکار ہو کر بیمار ہو کر ہسپتالوں میں رش لگائے بیٹھی ہے، کو گدھے کا گوشت ڈھائی سو روپے کلو میں فروخت کر رہا ہے۔ ویسے بھی پاکستان میں ذرائع آمدورفت میں ہونے والی بے تحاشا ترقی کی وجہ سے گدھوں کا استعمال متروک ہو چکا ہے اور وہ دن دور نہیں کہ جب گدھے صفحہ ہستی سے ہی مٹ جائیں گے تو کیوں نا ان کی گوشت کے حوالے سے پیداوار کر کے انھیں معدوم ہونے سے بچایا جائے اور پاکستان میں غریبوں کی پہنچ میں گوشت جیسی مہنگی نعمت لائی جائے۔ میری قصاب کے پاس موجودگی کے دوران کتنے ہی گاہکوں نے "درمیانہ گوشت" کہہ کر خود طلب کیا۔

    اس حوالے سے علماء کرام کی مستند آراء بمع حوالہ جات درکار ہے۔
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,440
    جی. یہاں بات ہو چکی. گھریلو گدھا باتفاق حرام ہے. مگر جنگلی گدھا یا جسے زیبرا کہتے ہیں. اس کے حوالے سے اختلاف ہے.

    بَابٌ : اَلنَّهْيُعَنْ أَكْلِ لُحُوْمِ الْحُمُرِ الإِنْسِيَّةِ
    گھریلو گدھوں کا گوشت کھانے کی ممانعت



    (1329) عَنْ أَبِيْ ثَعْلَبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم لُحُومَ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ


    سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان گدھوں کے گوشت سے منع کیا جو آبادی میں رہتے ہیں

    http://www.urdumajlis.net/threads/کیا-زیبرا-اور-گھوڑا-حلال-ہے-؟.29182/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    اس حوالے سے کچھ مزید حوالہ جات اگر مل سکیں تو شئیر فرما کر ممنون فرمائیے گا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں