موسی عمیرۃ کے بہترین اناشید

عائشہ نے 'آڈیو وڈیو اور فلیش' میں ‏اگست 3, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,161
    اسلامی اناشید کے مداحوں کے لیے موسی عمیرۃ کا نام نیا نہیں۔ ان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ شہرت اور مقبولیت کے باوجود بڑی ثابت قدمی سے اسلامی اصولوں کے مطابق انشاد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گویا عالمی ذرائع ابلاغ کی دن بہ دن بڑھتی ہوئی پستی نے انہیں متاثر نہیں کیا۔ نیک عمل والے لوگوں کے کام سے انسان نیک اعمال کی جانب مائل ہوتا ہے۔ ان کے اناشید کا انتخاب اور ادائی اس کی بہترین مثال ہے۔
    اس موضوع میں آپ موسی عمیرۃ کے وہ اناشید پیش کر سکتے ہیں جو آپ کو پسند ہیں۔
    مجھے خذ الشوق البم کا ایک نشید بہت پسند ہے۔ اس نشید سے بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں۔ جس طرح یہ زندگی بہتر کرنے اور امید بھرے محاسبے کی طرف بلاتا ہے وہ متاثر کن ہے۔ یوں لگتا ہے کہ شاعر نے تہجد کی کیفیات سے متاثر ہو کر اشعار کہے ہیں۔ ربط حاضر ہے۔
    https://ar.islamway.net/nasheed/2042/في-ليل-هان-بسكون?__ref=cil
    امید ہے پسند آئے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں