پاکستانی ملی نغمے ( بغیر موسیقی)

عائشہ نے 'حُسنِ کلام' میں ‏اگست 13, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,070
    پاکستان کے ملی نغمے بنانے والے ادارے اکثر اس حقیقت کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ اہل پاکستان اسلام سے بہت محبت رکھتے ہیں، اسی لیے موسیقی والے ملی نغمے سننا ان کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔ کچھ عرصے سے مذہبی حلقوں نے پاکستان کےان معروف ملی نغموں کو جو موسیقی سمیت گائے گئے، موسیقی کے بغیر پیش کرنا شروع کیا ہے۔ ناقدین کے نزدیک یہ سرقہ ہے، ان کا کہنا ہے کہ مذہبی صداکاروں کو نئی شاعری اور لے کے ساتھ نئے ملی نغمے بنانے چاہییں۔ خدا کرے کہ وہ وقت جلد آئے، اور مذہبی حلقے ہمارے ادبی و ثقافتی ورثے میں تازہ اضافے کے قابل ہو جائیں، لیکن فی الحال مذہبی صدا کاروں کی اس کوشش کا مقصد یہ ہے کہ مذہبی گھروں کے بچوں کو موسیقی سے پاک صاف ستھرا متبادل کلام میسر آ جائے۔ مذہبی حلقوں کی یہ کوشش بہرحال قابل ستائش ہے کہ وہ اپنے بچوں میں اسلام کی حدود میں رہ کر ملی جذبات فروغ دینا چاہتے ہیں۔ خلاصہ یہ کہ پاکستان سے محبت کے اظہار کے لیے موسیقی جیسی حرام چیز کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں۔ یہ بات ریاستی اداروں کے لیے بھی لمحہ فکر ہے کہپاکستانیوں کی ایک بڑی اکثریت کے مذہبی جذبات کو نظرانداز کرتے ہوئے موسیقی سے بھرے ملی نغمے جاری کر کے کون سی قومی خدمت کی جا رہی ہے؟
    ذیل میں ایسی چند وڈیوز شامل کی جا رہی ہیں جہاں معروف ملی نغمے بغیر موسیقی کے پیش کیے گئے ہیں۔ اگر آپ کے پاس ایسے روابط ہوں تو شامل کیجیے۔
    قومی ترانہ

    یہ وطن تمہارا ہے

    ماؤں کی دعا پوری ہوئی
    https://www.youtube.com/watch?v=hHt6EoD3agw
    ہم لائے ہیں طوفان سے کشتی نکال کے
    https://www.youtube.com/watch?v=oXPA4GEpLMc
    آؤ بچو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی
    https://www.youtube.com/watch?v=j5NClXTrLLA
    چاند میری زمیں پھول میرا وطن
    https://www.youtube.com/watch?v=bL5Y4jKTIX4
    اے وطن پاک وطن
    https://www.youtube.com/watch?v=pwGOo-lTJ4s
    اے وطن پیارے وطن
    https://www.youtube.com/watch?v=P8GCm6NVT9Q
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں