بدھ کے دن دعا کی فضیلت کی کوئی حدیث مستند نہیں

عائشہ نے 'ضعیف اور موضوع احادیث' میں ‏ستمبر 20, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,070
    سوشل میڈیا پر جو خرافات اسلامی معلومات کے نام پر گردش میں رہتی ہیں ان میں سے ایک یہ پیغام ہے:
    " بدھ کے روز کی فضیلت اور قبولیت دعا
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد فتح میں پیر، منگل اور بدھ تین دن دعا کی اور بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا قبول ہوئی۔"
    اس کے بعد بتایا جاتا ہے کہ بعض اکابر بدھ کے دن یہ دعائیں کرتے تھے اور مختلف دعائیں ذکر کی جاتی ہیں۔ مکمل پیغام یہاں دیکھیے۔
    اولا: بدھ کے دن کی ایسی کوئی فضیلت مستند نہیں۔ جس حدیث کا ذکر ہے وہ بہت زیادہ ضعیف ہے جو کسی دینی عمل کی سند نہیں بن سکتی۔ متن کچھ یوں ہے:
    عَنْ ‏جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ الله عَنْهُ،‏ أَنَّ النَّبِيَّ ‏ ‏صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ‏ ‏دَعَا فِي مَسْجِدِ الْفَتْحِ ثَلَاثًا يَوْمَ ‏ ‏الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الثُّلَاثَاءِ وَيَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ فَاسْتُجِيبَ لَهُ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فَعُرِفَ الْبِشْرُ فِي وَجْهِهِ، ‏ قَالَ ‏ ‏جَابِرٌ: ‏ "‏فَلَمْ يَنْزِلْ بِي أَمْرٌ مُهِمٌّ غَلِيظٌ إِلَّا ‏ ‏تَوَخَّيْتُ ‏ ‏تِلْكَ السَّاعَةَ ‏ ‏فَأَدْعُو فِيهَا فَأَعْرِفُ الْإِجَابَةَ"۔
    مزید تفصیل یہاں ملاحظہ ہو: https://islamqa.info/ar/170713
    ثانیا: بدھ کی جن خصوصی دعاؤں کا اس پیغام میں ذکر ہے ان کی کوئی سند نہیں۔ محض بعض اکابر کی دعائیں کہہ کر پھیلائی جا رہی ہیں۔
    اس لیے اس پیغام کو آگے نہ پھیلانا بہتر ہے۔ اس کی بجائے قرآن و حدیث سے ثابت دعاؤں کو اپنا معمول بنانا چاہیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • اعلی اعلی x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,130
    جزاک اللہ خیرا سسٹر۔
     
  3. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    533
    جزاک اللّہ خیرا سسٹر بہت بہترین تحریر ہے
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,070
    وایاکم۔
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,239
    جزاکم اللہ خیرا، مجھے آج کل ایسے پیغامات واٹس اپ پر چند عرب کولیگز سے مل رہے ہیں جن میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیانی وقت کو دعا کے قبول ہونے کی فضیلت بیان کی جا رہی ہے، عربی میں اسلام کیو اے پر اس کا جواب موجود ہے، آج الحمد للہ گوگل پر اردو میں سرچ کرتے ہوئے اس تھریڈ تک آ پہنچا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں