منہ کے چھالے

حکیم ضیاء الرحمن سندھو نے 'صحت و طب' میں ‏ستمبر 24, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حکیم ضیاء الرحمن سندھو

    حکیم ضیاء الرحمن سندھو محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 17, 2013
    پیغامات:
    255
    السلام علیکم
    منہ کے چھالے

    اگر آپ کے منہ میں بھی چھالے بنے ہیں تو دیسی حکیمی نسخے سے آسان علاج کیجیے
    [​IMG]
    قلاع(منہ آنا)thrush
    قلاع ایک متعدی مرض ہے یہ بنیادی طور پر ایسا زخم ہے جو منہ اور زبان کی جھلی کے بیرونی طبقہ میں پیدا ہو جاتا ہے اور اس قدر پھیلتا ہے کہ سارے منہ کو گھیر لیتا ہے بعض اوقات یہ زخم غذا کی نالی حتی ک معدہ کی غشاء مخاطی تک پہنچ جاتا ہے

    اسباب.....
    یہ مرض بالخصوص شیر خوار بچوں کو دانت نکلنے کہ زمانہ میں ہوتا ہے
    نیز جسم میں چاروں اخلاط میں سے کسی ایک کی زیادتی ہونا,
    خرابی خون, منہ
    حلق یا ناک کی سوزش
    ہاضمہ کی خرابی
    تیزابیت
    نقرص
    آتشک
    سوزاک
    بخار جیسے ملیریا
    گرم مرغن محرک اغذیہ نشہ آور اشیاء سمیات جیسے پارہ یا سینکھیاکا کثرت استعمال
    گرم گرم کھانا کھانے کی عادت والے بھی اس مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں

    نوٹ..
    منہ کی صفائ کا خاص خیال رکھیں بالخصوص رات کو سوتے وقت برش لازمی کر کے سوئیں

    علامات...
    منہ میں سوزش اور درد ہوتا ہے چھوٹے چھوٹے دانے اور پھنسیاں نکل آتی ہیںپھنسیوں کی رنگت سفید اور خاکستری ہوتی ہے گاہے چھالے اور پھنسیاں زبان, مسوڑوں رخساروں اور لبوں کی اندرونی سطح پر بھی نکل آتی ہیں. کھانے پینے نگلنے حتی کہبولنے میں دقت محسوس ہوتی ہے زبان میلی ہو جاتی ہے تھوک کثرت سے آتی رال بہتی اور منہ سے بدبو آتی ہے مرض کی شدت میں گالوں پر سوجن ہو جاتی ہے...

    نسخہ...
    گاؤزبان سوختہ
    طباشیر اصلی
    دانہ الائچی خورد
    کتھ سفید
    کباب چینی
    کلی انار
    نشاستہ گندم

    ہر ایک 2 تولہ باریک پیس کر رکھ لیں
    دن میں 3 سے 4 بار منہ میں چھڑکا کریں
    جوارش آملہ
    1/2 چمچ کھانے والا صبح و شام کھانے کے بعد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ ایڈمن

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,060
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ!
    کچھ دن پہلے اس نسخہ کی ضرورت پیش آئی تھی. تلاش کرنے پر نہیں ملا. شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,063
    جزاک اللہ خیرا حکیم صاحب
     
  4. Akram Naaz

    Akram Naaz نوآموز

    شمولیت:
    ‏فروری 15, 2017
    پیغامات:
    11
    جزاک اللہ
    بہت عمدہ شیئرنگ کی ہے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں