زندگانی کو وقفِ شریعت کرو، اپنے گھر سے اندھیروں کو رخصت کرو

عائشہ نے 'حُسنِ کلام' میں ‏اکتوبر، 6, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,161
    زندگانی کو وقف شریعت کرو
    اپنےگھر سے اندھیروں کو رخصت کرو

    دشمنوں کو بھی بڑھ کر لگاو گلے
    مصطفیٰ کی طرح سبکی خدمت کرو

    اپنی اولاد کو اچھی تعلیم دو
    اپنے سرمائے کو بیش قیمت کرو

    آبیاری کرو نخل ایمان کی
    دھوپ کو سایہء ابر رحمت کرو

    اپنے گھر کو بھی دیکھو بقول نبی
    اپنے ہمسائے کی بھی اعانت کرو

    تھام کر دامن سید الانبیاء
    بندگانِ خدا کی قیادت کرو

    تم زمانے کے محبوب بن جاؤ گے
    اس سراپا اکرم سے محبت کرو

    غیر کے سامنے کیوں جھکاتے ہو سر
    اپنےاللہ کی صرف منت کرو

    ہے نبی سے محبت کا دعویٰ اگر
    پیش صورت نہیں اپنی سیرت کرو

    چاہتے ہو جو کونین میں آبرو
    پیروئ نبی، رب کی مدحت کرو

    مانگ کر سایہء دامن مصطفیٰ
    اس جہنم کو اعجاز جنت کرو

    شاعر اعجاز رحمانی
    ٹرانسکرپشن ناچیز
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں