سازشیں اور فتنے

عائشہ نے 'اركان مجلس كے مضامين' میں ‏اکتوبر، 7, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    پیغامات:
    24,484
    جب کوئی مذہبی رہنما اپنی مرید خواتین کا استحصال کرتے پکڑا جائے تو اس کے وکیل فرماتے ہیں کہ اللہ عورتوں کے فتنے سے بچائے، بری عورتیں، ایک سازش کے تحت مذہبی افراد کے پیچھے لگ جاتی ہیں۔ کوئی ان معصوم لوگوں سے پوچھے کیا سورۃ یوسف طاق پرسجانے کے لیے اتری تھی؟ برسبیل تذکرہ آپ نے اتنے سالوں میں مولوی عورتیں پیدا کرنے کی کوئی "سازش" کر لی ہوتی تو وہ خود ہی ان بری عورتوں سے نمٹ لیتیں۔ لیکن اپنی علمی گدی آپ کسی دوسرے سے کیوں بانٹنے لگے سو آپ نے ساری زندگی یہ ثابت کرنے میں گزار دی کہ عورت کتنا بڑا فتنہ ہے۔
    قرآن مجید بری عورتوں کے ساتھ ساتھ اچھی عورتوں (مومنات، صالحات، قانتات) کا ذکر بھی کرتا ہے بالکل اسی طرح جیسے متقی، صالح مردوں کے ساتھ ساتھ بدکار اور حرام خور مردوں کا بھی ذکر آیا ہے تو سوال یہ ہے کہ ان مذہبی رہنماؤں اور ان کے وکیلوں کو صرف عورتوں کے متعلق منفی خیالات ہی کیوں آتے رہتے ہیں؟ طاقت ور کی گندگی کمزور کے سر پوتنے کا یہ سلسلہ اب بند ہو جانا چاہیے۔
    #عورت #علم #عمل #دعوت #فتنہ #سازش
     
    حافظ عبد الکریم اورعطاءالرحمن منگلوری نے اس کا شکریہ ادا کیا

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں