حمد بخش دیتا ہے وہ خطاؤں کو

ابوعکاشہ نے 'حمد و نعت' میں ‏اکتوبر، 17, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,568
    بخش دیتا ہے وہ خطاؤں کو

    بخش دیتا ہے وہ خطاؤں کو
    ہاتھ اٹھتے ہیں جب دعاؤں کو

    دل سے گرتا ہوں جب میں سجدوں میں
    دور کرتا ہے سب بلاؤں کو

    میں پرندہ ہوں تھک بھی جاتا ہوں
    پر لگاتا ہے وہ فضاؤں کو

    یہ عطا ہے, یہ اُس کی رحمت ہے
    میں مُسخّر کروں خلاؤں کو

    وقت کی سختیوں کو ٹالے ہے
    وہی لاتا ہے دھوپ چھاؤں کو

    سو اک اللہ ہمیں بہت کافی
    توڑ باقی سبھی خداؤں کو

    کبھی دے کے مجھے، کبھی لے کر
    وہ پرکھتا مری وفاؤں کو

    سوچ ماتھے پہ وہ اگر لکھ دے
    کون پوچھے گا پارساؤں کو

    ایک یہ معجزہ ہی کیا کم ہے
    وہ ملاتا ہے ہمنواؤں کو

    سب تکبّر، غرور چھین مرا
    اور مٹا دے سبھی اناؤں کو

    ایک اللہ نہ گر سنے ابرک
    کون سنتا ہے ہم گداؤں کو

    ۔۔۔ اتباف ابرک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,650
    جزاک اللہ خیرا
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    475
    بہت سلیس اور آسان بحر میں
    ایک ایک شعر دل کو چھولینے والا بلکہ ایک ایک مصرعہ
    کیا زبردست مصرعہ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,568
    جی شیخ۔ بہت ہی کمال کی تعریف کی گئی ہے ۔
    اس شعر میں بڑی گہرائی محسوس ہوئی ۔۔۔
    میں پرندہ ہوں تھک بھی جاتا ہوں
    پر لگاتا ہے وہ فضاؤں کو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    382
    جزاک اللّہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں