سعودی عرب میں مقیم افراد کے شناختی کارڈ کی تجدید میں تاخیر پر جرمانہ

کنعان نے 'دیس پردیس' میں ‏نومبر 20, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,817
    سعودی عرب میں مقیم افراد کے شناختی کارڈ کی تجدید میں تاخیر پر جرمانہ

    سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے مملکت میں مقیم تمام غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وزارت داخلہ کی الکٹرونک سروسز "اَبشِر" اور "مقیم" کے ذریعے اپنے "مقیم شناختی کارڈ"
    (Resident IdentityCard) کی جلد از جلد تجدید کرا لیں اور فیس کی مد میں مطلوبہ رقم بینکوں کے ذریعے ادا کریں۔ ڈائریکٹریٹ نے خبردار کیا ہے کہ مدت ختم ہونے کے بعد کارڈ کا حامل فرد پاسپورٹ سروسز سے استفادہ نہیں کر سکے گا اور اس کو نظام کے مطابق مالی جرمانے اور سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ڈائریکٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ شناختی کارڈ پر "تاخیر کا جرمانہ" اقامے کی مدت ختم ہونے کے تین روز بعد سے شروع ہو گا۔
    اس کی رقم پہلی مرتبہ
    500 ریال ہو گی
    جب کہ دوسری مرتبہ تاخیر کی صورت میں یہ جرمانہ
    1000 تک ہو گا۔

    ڈائریکٹریٹ کے مطابق مقررہ مدت کے اندر exit اور return ویزا کی منسوخی یا تجدید پر کسی قسم کا جرمانہ عائد نہیں ہو گا۔
    البتہ مقررہ مدت کے بعد منسوخی پر پہلی مرتبہ
    1000 ریال
    دوسری مرتبہ
    2000 ریال اور تیسری مرتبہ 3000 ریال جرمانہ ہو گا۔

    جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے تمام مقیمین کو اپنا کارڈ کھونے یا اس کا غیر قانونی استعمال کرنے سے خبردار کیا ہے۔

    یاد رہے کہ ویب سائٹ کے ذریعے درخواست کے بعد پہلی مرتبہ مقیم افراد کے لیے "شناختی کارڈ" کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ یہ کارڈ ڈاک کے ذریعے درخواست دہندہ کو موصول ہو گا۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ – مريم الجابر

    اتوار 1 ربیع الاول 1439هـ - 19 نومبر 2017م

    ح
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں