قرآن انسائیکلوپیڈیا ”پرو“ ۔۔۔ اینڈرائیڈ ایپلیکیشن

غلام رسول نے 'موبائل کی دُنیا' میں ‏نومبر 24, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. غلام رسول

    غلام رسول نوآموز

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2017
    پیغامات:
    12
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ،
    اللہ تعالی کی مہربانی سےقرآن انسائیکلوپیڈیا اینڈرائیڈ ایپلیکیشن کا پرو ورژن ڈویلپ ہو گیا ہے۔اسکے فیچرز پہلے پوسٹ کی گئی ایپلیکیشن سے کچھ زیادہ ہیں جو کہ درج ذیل ہیں :
    1۔ قرآن پاک کے 108 مختلف زبانوں میں تراجم ، ایپلیکیشن میں پہلے سے موجود صرف تین تراجم ہیں جن میں انگلش زبان کا صحیح انٹرنیشنل اور اردو زبان میں محمد جونا گڑھی اور حفیظ جالندھری صاحب کے تراجم شامل ہیں۔ باقی تراجم سرور پر اپلوڈ کر دیئے گئے ہیں اور حسب ضرورت ایپلیکیشن سے ڈاؤنلوڈ کئے جا سکتے ہیں۔
    2۔قرآن پاک کی موجود تفاسیر : تفسیر ابن کثیر اردو اور عربی، تفسیر قرطبی عربی اور اردو، تفسیر جلالین عربی، تفسیر سعدی اردو، سعودی عرب سےشائع ہونے والی تفسیر مکی اور مدنی اردو زبان ، تفہیم القرآن مودودی اردو
    3۔ قرآن کریم میں اردو، عربی اور انگریزی اور دیگر کئی زبانوں میں سرچ کی آپشن۔ انگلش اور دیگر زبانوں میں وائس سرچ کی سہولت بھی موجود ہے
    4۔ آڈیو قرات سننے کی سہولت بھی موجود ہے، 60 سے زائد قاریوں کی قراءت
    5۔ 6 زبانوں میں قرآن کی آڈیو ترجمہ سننے کی سہولت، خواتین کیلئے ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کا قرآن پاک کا لفظی ترجمہ بھی موجود ہے
    6۔ قرآنی آیت کو وٹس ایپ، ایمو، سکائپ وغیرہ پر شیئر کیا جا سکتا ہے۔۔۔ قرآن پاک میں الفاظ تلاش کرنے کے بعد نتائج دوستوں سے شیئر
    کیے جا سکتے ہیں۔
    نوٹ: فی الحال یہ اپلیکیشن پلے سٹور پر دستیاب نہیں ہے۔
    ڈاونلوڈ لنک:
    https://drive.google.com/open?id=0B4alPbGBKZaQY0dsTlk3Qmt6MEE
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,217
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ.
    اس طرح کی بے شمار ایپس پلے سٹور پر موجود ہیں. آپ ذکر کریں کہ اس میں منفرد کیا ہے؟
     
  3. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    535
    یہ ایپ بہت دشوار معلوم ہورہا ہے کیونکہ اس کی سیٹنگنس سمجھ کے باہر ہیں۔
     
  4. غلام رسول

    غلام رسول نوآموز

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2017
    پیغامات:
    12
    محترم یہاں پوسٹ کرنے کا مقصد یہی تھا کہ جو کمی بیشی اس ایپ میں ہے وہ پلے اسٹور پر شائع کرنے سے پہلے دور کر دی جائے۔ آپ رہنمائی فرمائیں انشاء اللہ اسکے مطابق ایپ کو اپڈیٹ کر لوں گا۔۔۔ جزاکم اللہ خیر

    والسلام
     
  5. غلام رسول

    غلام رسول نوآموز

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2017
    پیغامات:
    12
    محترم میں نے کوشش کی ہے کہ مختلف ایپس میں جو فیچرز دیئے گئے ہیں ان کو ایک ایپ میں یکجا کر دوں۔۔۔ میرے مطابق اردو کے تراجم و تفاسیر، متعدد قاری حضرات کی آڈیو تلاوت، سرچ آپشن، ایک نیا یوزر انٹرفیس وغیرہ اس ایپ کا خاصہ ہیں۔ اس ایپ کو مزید بہتر بنانے کیلئے رہنمائی درکار رہے گی۔۔۔جزاکم اللہ خیر

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. غلام رسول

    غلام رسول نوآموز

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2017
    پیغامات:
    12
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں