باپردہ خواتین کا بے پردہ جگہ پر وضو کرنا

عائشہ نے 'گوشۂ نسواں' میں ‏نومبر 25, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,049
    کچھ عرصہ سے میرے سامنے ایسے واقعات ہوئے کہ اچھی بھلی باپردہ خواتین وضو کی مناسب جگہ نہ ملنے پر مردوں کے سامنے ہی وضو کرنے لگیں۔ میرے لیے یہ بہت حیرت کی بات ہے کہ پردہ کرنے وی خواتین ہی پردے کے آداب و مسائل سے ناواقف ہیں۔ اس معاملے میں علمائے کرام کے واضح فتاوی موجود ہیں کہ
    1وضوکی الگ جگہ میسر نہ ہو تو واش روم میں ہی وضو کر لیا جائے، یا
    2ساتھی خواتین کی مدد سے باری باری آڑ بنا کر ایک دوسرے کو وضو کروا دیا جائے۔
    ایسی صورت میں نہ تیمم کرنا درست ہے نہ ہی بے پردہ ہو کر وضو کرنا۔ حجاب اسی لیے حجاب ہے کہ یہ اختلاط کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اسے محض کپڑے کا ٹکڑا سمجھنے والی خواتین کو اس کے آداب و مقاصد کا علم حاصل کرنا چاہیے تا کہ امہات المومنین کی سنت پورے وقار سے تازہ کی جا سکے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں