دنیائے نعت کا فرقہ قادریہ ٹن ٹنا ٹنیہ اور اسلام پسندوں کی ذمہ داری

عائشہ نے 'اسلامی ذرائع ابلاغ' میں ‏دسمبر 31, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    نبی کریمﷺ کی نعت کہنا اور سننا ایک عظیم سعادت ہے۔ آج کل جس طرح اسلامی ذرائع ابلاغ کا سیلاب آ چکا ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ علی سے اعلی معیار کا اسلامی کام سننے میں آتا لیکن افسوس چھوٹے چھوٹے فرقوں اور جماعتوں میں بٹی قوم کے اسلامی ذرائع ابلاغ بھی خوف زدہ فرقہ بازوں کے قبضے میں ہیں۔ بڑی سوچ، بڑا معیار، بڑا ظرف دکھانے پر چھوٹی چھوٹی دکانیں کیسے چلیں گی سو ہر چینل پر محدود فکر رکھنے والے تنگ نظر افراد کو ہی طلوع ہونے کی اجازت ہے۔معیاری کام کرنے کے صحت مند مقابلے کی بجائے دن بہ دن تنزلی کی کوئی نئی خبر ملتی ہے اور انسان شکر ادا کرتا ہے کہ ان سب ذرائع ابلاغ سے دور سکون کی زندگی گزر رہی ہے۔
    گزشتہ دنوں سیرت النبی ﷺ کی تدریس کے دوران آداب نعت گوئی وغیرہ کا ذکر آیا تو بے ادب نعت خواں حضرات کا ذکرناگوار بھی ہوا۔ کچھ طالبات نے ایک نعت کا ذکر کیا جس کا پست شعری معیار میرے لیے ناقابل یقین تھا۔لیکن جب خود آن لائن سن لیا تو یقین آ گیا۔یہاں ملاحظہ فرمائیے۔

    افسوس بجائے اس کے کہ اس محفل میں موجود محبان رسول ﷺ اس افسوس ناک رویے پر احتجاج کرتے، ایسی نعت پڑھنے والے کو نذرانے پیش کیے گئے۔
    یہ سوال کسی ایک مکتبہ فکر سے نہیں یہ سب اسلامیان پاکستان کے لیے ہے کہ کیا یہی وہ رکیک معیار ہے جسے لے کر ہم آخرت میں شافع محشرﷺ کے سامنے جائیں گے؟ کیا ان نعت خوانوں کو سمجھانے والا کوئی نہیں کہ نعت کس عظیم ہستی کی مدح ہے؟ کیا یہ حب رسولﷺ ہے؟ کیا یہ تنزلی اس بات کا ثبوت نہیں کہ ہماری قوم فرقوں میں اس قدر بٹ چکی ہے کہ نئی نسل کی مخلصانہ تربیت کرنے والے ہم درد بھی ناپید ہو رہے ہیں۔ ایک خدا، ایک نبی ﷺ ایک کتاب، ایک قبلہ کی بنیاد پر وطن حاصل کرنے والی قوم اتنی بکھر چکی ہے کہ نئی نسل کو حب نبیﷺ کے متفقہ آداب سکھانا بھی ممکن نہیں رہا؟ اس قدر غفلت، غیر سنجیدگی اور رکاکت کا طوفان بدتمیزی بپا کرنے والے ہی قصور وار نہیں، وہ سب اسلام پسند ذمہ دار ہیں جن کا کام تھا کہ اصلاح و تبلیغ کے ذریعے قوم کو باشعور بناتے۔ جس انسان کے دل میں نبی کریم ﷺ کی ذرا سی محبت باقی ہے اس کو چاہیے کہ ہر ممکن ذریعے سے، پورے خلوص سے ان لوگوں کو سمجھائے۔ یہ مذاق اور ہنسی کا نہیں، فکر کا مقام ہے۔
     
    • متفق متفق x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں