نعت تہذیبِ زندگی ترے کردار سے ہوئی

عائشہ نے 'حمد و نعت' میں ‏جنوری 6, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,303
    جو بات ظلم سے نہ ہوئی پیار سے ہوئی
    تہذیبِ زندگی ترے کردار سے ہوئی

    جو مہروماہ بھی نہ زمانے کو دے سکے
    وہ روشنی ترے درودیوار سے ہوئی

    امکان کی حدوں سے پرے تک ترے قدم
    پیمائشِ جاں تری پرکار سے ہوئی

    ساحل کی آرزو نہیں تعلیمِ مصطفیﷺ
    یہ ناؤ تو روانہ ہی منجدھار سے ہوئی

    مظلوم کے لہو کا مقدر بھی جاگ اٹھا
    اس کی بھی قدر آپﷺ کی تلوار سے ہوئی

    پتھر بھی کھائے میرے رسولِ کریمﷺ نے
    معراج حق بھی زینہء ایثار سے ہوئی

    عزت ہوئی جہاں میں مظفرؔ کی آپﷺ سے
    زر سے ہوئی نہ جبہ و درستار سے ہوئی

    شاعر: مظفرؔ وارثی

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    11,440
    ما شاء اللہ بہت خوب!
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,736
    بہت خوب! جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں