اشعار۔۔۔۔ ترتیب وار

ام اقصمہ نے 'گپ شپ' میں ‏جون 24, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    [​IMG]
    السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ

    اشعار ۔۔۔ترتیب وار جیسا کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ یہاں ہم ترتیب وار اشعار پیش کریں گے ۔ ترتیب مطلب حروفِ تہجی کی ترتیب سے۔
    ویسے تو ایک سلسلہ موجود ہے "انتاکشری اشعار" لیکن اس میں شعر کے آخری حرف سے شعر لکھا جاتا ہے ۔لیکن اس لڑی میں ہم اشعار حروف تہجی کی ترتیب سے لکھیں گے ۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کھیل کا ایک رول بھی ہے وہ یہ کہ اس میں ہر حرف کے دس اشعار ہونگے ۔جیسے میں شروع کرونگی تو الف کے میرے بعد نو اشعار آئینگے۔اس طرح ہر صفحہ پر ہر حرف کے دس دس اشعار لکھے جاینگے۔

    اور سب سے اہم بات ،اگر آپ تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں‌لیکن ساتھ میں شعر پیش کرنا نہ بھولیں :)۔اگر صرف تبصرہ کیا گیا اور شعر نہ پیش کیا گیا تو پھر اس لڑی کی ترتیب متاثر ہوگی :00002:اور یہان تو لکھنا ہی ترتیب وار ہے تو آیئے شروع کرتے ہیں ،" اشعار ۔۔۔ترتیب وار"

    پہلا شعر میری طرف سے ،

    اگرچہ ہم جا رہے ہیں محفل سے نالہ دلفگار بن کر
    مگر یقین ہے کہ لوٹ آئیں گے نغمہ نو بہار بن کر​
     
  2. عقرب

    عقرب Guest

    بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے دلکش سسٹر آپ نے ۔۔

    اور لڑی کی ترتیب بگڑنے کا خدشہ آپ کو حیدرآبادیوں‌سے ہی ہوگا؟ ۔۔:00026:

    خیر کوشش کرینگے کے آپ کی لڑی صحیح سلامت رہے۔۔:)

    میری طرف سے پہلا شعر پیش خدمت ہے ۔۔


    اے دل کسے نصیب یہ توفیقِ اضطراب

    ملتی ہے ذندگی میں‌ یہ راحت کبھی کبھی
    ِ
     
  3. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,624
    ابھی سے ہوش اُڑے مصلحت پسندوں کے
    ابھی میں بزم میں آیا ، ابھی بولا کہاں
     
  4. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    بہت خوب عقرب بھائی اگر پوائنٹس کا آپشن ہوتا تو میں ضرور اس پوسٹ پر آپکو داد دیتی ۔اب میں زمرد بھائی سے کہتی ہوں کہ پلیز اس ادبی پوسٹ پر عقرب بھائی کو پوائنٹس سے نوازا جائے ۔:00001:

    اب کے برس بہار بصیرت کو ڈس گئی
    فکر و نظر کے جھومتے باغات جل گئے
    ساغر لٹے لٹے ہیں‌ ستارے بجھے بجھے
    شاید میرے نصیب کے دن رات جل گئے
     
  5. عقرب

    عقرب Guest

    ایسے پر درد تعلق کا ہمیں غم ہے کہ آہ !
    یہ دلِ صبر کناں اور وہ ستم پیشہ نگاہ
     
  6. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    بجا فرمایا

    اب اپنی خواہشیں کیا کیا اسے رلاتی ہیں
    یہ بات ہم نے کہی تھی مگر نہ مانا وہ
     
  7. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    امید تو بندھ جاتی تسکین تو ہو جاتی
    وعدہ نہ وفا کرتے وعدہ تو کیا ہوتا !!
     
  8. عقرب

    عقرب Guest

    آپ نے پسند کیا میرے لئے یہی بہت ہے ۔:)


    ارادے جن کے پختہ ہو نظر جن کی خدا پر ہو
    طلاطم خیز موجوں‌ میں‌ بھی وہ گھبرایا نہیں کرتے
     
  9. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    بہت خوب

    آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا
    وقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا​
     
  10. عقرب

    عقرب Guest

    اپنی اپنی جستجو ' اپنا اپنا شوق ہے
    تم ہنسی تک بھی نہ پہنجے ہم فغاں تک آگئے​
     
  11. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    بزمِ انجم ہو کے بزمِ خاک تا بزمِ خیال
    جس جگہ جاؤ سنائی دے گی انسانوں کی بات
     
  12. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,151
    الف کے دس اشعار پورے ہوگئے اب ب سے میں آغاز کرتاہوں
    ویسے یہ بھترین سلسلہ شروع کیا ہے ؛؛دلکش بھینا نے؛؛؛؛؛؛شعر ملاحظہ فرمائیے

    بھت ہی کشمکش تھی اشتیاق میزبانی کی ؛؛نبی نے اس عقیدت کی نہایت قدردانی کی
    کہا؛تم سب مرے بھائی ہوآپس میں برابر ہو؛؛تونگر ہے وہی جو زہدوتقویٰ میں تونگر ہو
     
  13. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,948
    بلا کی مے ھو اور ھو گھٹائیں‌ طوفانی
    وہ رنگ و نور سے جل تھل کسی کی پیشانی

    نہ کچھ بھی چاہیئے مے کش کو ماسوا "جعفر"
    غزل کی بزم ھو اور گھر کی فضا ھو مستانی
     
  14. عقرب

    عقرب Guest

    بزمِ ہستی! اپنی آرائش پہ تو نازاں‌نہ ہو
    تو ایک تصویر ہے محفل کی اور محفل ہوں‌میں

    ڈھونڈتا پھرتا ہوں‌ اے اقبال اپنے آپ کو
    آپ ہی گویا مسافر' آپ ہی منزل ہوں‌ میں
     
  15. عقرب

    عقرب Guest

    بے رخی ہی تیرے مجرم کے لئے کافی ہے
    اس سے منہ موڑ لے کوئی اور سزا رہنے دے
     
  16. عقرب

    عقرب Guest

    بہت مشکل ہے ترکِ عاشقی کا درد سہنا بھی
    بہت دشوار ہے لیکن محبت کرتے رہنا بھی ​
     
  17. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,529
    بلا کی افراتفری ہے، ہماری زات میں‌یہ کہ۔

    ہم ہی بے دھیانی میں ترے دھیان میں لگے رہتے ہیں:00003:
     
  18. عقرب

    عقرب Guest

    بچھڑا ہوں‌ قافلے سے الگ ہے یہ المیہ
    اب سوچنا ہے کیسے کٹے شام دشت میں
     
  19. عقرب

    عقرب Guest

    بھر جائے گا یہ زخم بھی کیوں‌ فکر مند ہو
    گہرا تو ہے ضرور مگر زخم ہی تو ہے
     
  20. عقرب

    عقرب Guest

    باغباں تیری عنایت کا بھرم کیوں‌ کھلتا
    ایک بھی پھول جو گلشن میں‌ہمارا ہوتا
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں