خوش آمدید مزمل حسین

رفی نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏جنوری 17, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,210
    السلام علیکم اردو مجلس!

    اردو مجلس انتظامیہ کی طرف سے مزمل حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ اردو مجلس کے لئے اچھا اضافہ ثابت ہوں گے، ان شاء اللہ۔

    @مزمل حسین
    کچھ اپنے بارے میں اس تھریڈ میں بتائیے کہ آپ کی کیا مصرفیات ہیں اور خاص طور پر اردو مجلس تک آنا کیسے ہوا۔ تا کہ اجنبیت کے بجائے آپ جلدی سے اردو مجلس فیملی کا حصہ بن جائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. مزمل حسین

    مزمل حسین نوآموز

    شمولیت:
    ‏جنوری 14, 2018
    پیغامات:
    22
    رفی بھائی اور اردو مجلس کی تمام انتطامیہ کو اللہ جزائے خیر دے۔ کہ انہوں نے میرا اکاؤنٹ دوبارہ فعال کیا۔

    بھائی میرا تعلق کراچی سے ہے۔ میں نے اسلامک اسٹدیز اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں آنرز کیا ہے۔ اور اس وقت ایک آئی ٹی کمپنی میں سرچ انجن آپٹیمائیزر کے پیشے سے منسلک ہوں۔

    فارغ اوقات میں اسلامی کتب کو پڑھتا ہوں اور ایک وقت تھا جب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک حفظہ اللہ اور ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ کی تقاریر کافی سنتا تھا جس سے زندگی میں ایک بدلاؤ آگیا تھا، پھر محدث العصر زبیر علی زئی رحمہ اللہ کے بارے میں سنا اور ان کو پڑھنا شروع کیا تو الحمد اللہ بہت استفادہ ہوا اور قرآن و سنت کی طرف راغب ہونے لگا اور آہستہ آہستہ قرآن و سنت کو ہی اپنادین بنا لیا۔ اللہ مجھے اور تمام مجلس کے اراکین کو قرآن و سنت پر چلنے کی توفیق دے۔ آمین

    آج سے چار پانچ سال قبل حافظ عمران ایوب لاہوری کی 100 مشہور ضعیف احادیث کتاب کا مطالعہ کیا جس سے کافی فائدہ ،پھر اس وقت ایک فیصلہ کیا کہ عوام کو معاشرے میں پھیلی ہوئی ضعیف احادیث سے آگاہ کیا جائے، لیکن ابتداء میں کچھ من نہیں لگا لیکن پھر حشام الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ ( یا ابتسام الہیٰ حفظہ اللہ) کی ایک پوسٹ دیکھی جس میں انہوں نے اپنے فینز کو ضعیف احادیث سے آگاہی کی طرف راغب کیا تھا اور ساتھ ہی امام مسلم رحمہ اللہ کا وہ قول جس میں انہوں نے ضعیف احادیث کے ماننے والوں کو تنبیہ کی ہے۔ وہ قول پڑھ کر اس کام کرنے کی ٹھان لی اور الحمد اللہ ایک فیس بک پیج سے اس کام کا آغاز کیا جس کا رسپانس اچھا تھا۔ اور تقریباً تین سال فیس بک پیج چلانے کے بعد ضعیف احادیث کیلئے باقاعدہ ایک ویب سائیٹ بھی بنوائی جو کہ کافی سراہی گئی ہے۔

    اردو مجلس پے تو شاید ایک سال قبل ہی اکاؤنٹ بنایا تھا لیکن چند روز قبل ایک روایت گوگل پرسرچ کرتے وقت اسی متعلق اردو مجلس کی ایک تھریڈ کا لنک دیکھا جس پر اسی روایت سے متعلق بحث چل رہی تھی تو سوچا اس روایت کی حقیقیت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کروں اور پھر دوبارہ مجلس میں شمولیت اختیار کی۔ لیکن قواعد کی لاعلمی کہیے یا جلد بازی کہ اکاؤنٹ بنانے کے فوری بعد اسی تھریڈ میں جاکر اس روایت کے متعلق اپنی ویب سائیٹ پر موجود تحقیق کا لنک پوسٹ کردیا اور پھر اکاؤنٹ منجمد ہونے کا پیغام پڑھ کر آنکھوں کے سامنے اندھیرا سا چھا گیا۔:)

    اس کے علاوہ محدث فورم پر بھی فعال رکن کی حیثیت سے فورم کا حصہ ہوں ہے الحمد اللہ!

    جزاکم اللہ خیراً
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,210
    ما شاء اللہ بہت خوب،

    بہت اچھا لگا آپ کا تفصیلی تعارف پڑھ کر، امید ہے کہ آپ سیکھنے سیکھانے کا سلسلہ یہاں بھی جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ مجلس اور اراکین مجلس کو اپنے علم و تجربے سے بہرہ مند فرمائیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,210
    آپ اپنی ویب سائیٹ کا تعارف بھی آئی ٹی سیکشن میں کروا دیں تو مہربانی ہوگی۔
     
  5. مزمل حسین

    مزمل حسین نوآموز

    شمولیت:
    ‏جنوری 14, 2018
    پیغامات:
    22
    ان شاء اللہ ویب سائیٹ کا تعارف بھی کراؤں گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں