توکل کی زبردست فضیلت

ابوعکاشہ نے 'امام ابن قيم الجوزيۃ' میں ‏جنوری 19, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,455
    قال:
    وقوله :
    ومن يتوكل على الله فهو حسبه( الطلاق :3)
    "اور جو شخص اللہ پر توکل کرے گا، اللہ اسے کافی ہو گا"
    حافظ ابن القیم رحمہ اللہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں :
    "جو شخص اللہ پر توکل کرے گا، اللہ اس کے لیے کافی ہو گا، اور جس کے لیے اللہ کافی ہو گا، اسے اس کا دشمن یا کوئی موذی چیز نقصان نہ دے سکے گی"
    مزید فرماتے ہیں :
    یہ آیت کریمہ توکل کی زبردست فضیلت ہے : کیونکہ اللہ نے یہاں یہ نہیں فرمایا جو توکل کرے گا اسے یہ اجر دوں گا، بلکہ یہ فرمایا جو مجھ پر توکل کرے گا، میری ذات اس کے لئے کافی ہے. جس کا معنی یہ ہے کہ جو بندہ اللہ پر کماحقہ توکل کرے گا، آسمان اور زمین کی ہر چیز اسکے خلاف سازش پر مجتمع ہو جائے تو اللہ اسے مخرج مہیا فرما دے گا. کیونکہ اللہ کی ذات اس کے لیے کافی اور وافی ہے"
    امام احمد رحمہ اللہ نے اپنی کتاب" الزھد" میں وھب بن منبہ کا یہ اثر نقل کیا ہے :
    " اللہ نے اپنی کسی سابقہ کتاب میں فرمایا ہے. جو بندہ مجھ پر توکل کر لے. تو خواہ ساتوں آسمان اور زمینیں اور ان کی جملہ مخلوقات اس کے خلاف مکر کریں. مگر میں اسے مخرج مہیا کردونگا. اور جو بندہ مجھ پر بھروسہ نا کرے. اس کے دونوں ہاتھ آسمانی اسباب سے کاٹ دونگا. اس کے پاؤں تلے زمین کھینچ لوں گا. اور اسے ہوا میں معلق کر کے اسی کے سپرد کردونگا... الخ
    یہ آیت کریمہ فضیلت توکل کی بہت بڑی دلیل ہے. اور یہ واضح کررہی ہے کہ منفعتوں کے حصول اور مضرتوں کے ازالہ کے لیے توکل سب سے بڑا سبب ہے. کیونکہ اللہ تعالی نے توکل کو اپنے کافی ہونے کا سبب قرار دیا ہے. یہ نکتہ شیخ الإسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے
    ابن القیم رحمہ اللہ نے اس مقام پر ایک اور انتہائی نفیس نکتہ ذکر فرمایا ہے. جس کا خلاصہ یہ ہے کہ توکل کے ساتھ ساتھ اختیار اسباب بھی ضروری ہیں. جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا:
    واتقوا الله وعلى الله فليتوكل المؤمنون( المائدة: 11)

    ( تیسیر العزیز فی شرح کتاب التوحید) للشيخ سليمان بن عبدالله التميمي
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    جزاک اللہ خیرا، بہت عمدہ انتخاب
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں