پودینہ کی چٹنی یا سالن ؟

ابو حسن نے 'کچن کارنر' میں ‏جنوری 22, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    353
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    1- پودینہ
    2- ہرا دھنیا
    3- سبز مرچ
    4- کالی مرچ
    5- اجوائین
    6- کلونجی
    7- زیرہ
    8- خشک دھنیا
    10- نمک

    11- کاجو
    12- بادام
    13- پستہ

    ترکیب :
    کالی مرچ، اجوائین، کلونجی، زیرہ، خشک دھنیا ان سب کو گرائنڈر میں موٹا موٹا پیس لیں ،اسی طرح کاجو، بادام، پستہ

    اب پودینے کے پتے اور سبز مرچ ، دھنیا جگ میں ڈال کر پیس لیں اور تھوڑا پانی بھی شامل کرلیں اور پھر باقی کے اجزاء اس میں ڈال لیں اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر پھر سے 2 منٹ کیلئے انکو پیس لیں اگر زیادہ گاڑھی لگے تو مزید پانی ڈال لیں ،

    اب آپ آئس کیوبز کی ٹرے میں اس کو ڈال لیں اور فریزر میں رکھ دیں 3 سے 4 گھنٹے تک یہ برف بن جائیں گے انکو نکال کر زپ بیگ یا شاپنگ بیگ میں ڈال کر واپس فریزر میں رکھ دیں ،

    جب چٹنی بنانی ہو حسب ضرورت کیوبز نکالیں اور دہی میں ڈال لیں اور چاہے تو کھانے میں ڈالیں ،ویسے میں تو جو بھی کھانا بناتا ہوں مسالہ تیار ہونے پر حسب ضرورت 1 یا 2 کیوبز ڈال دیتا ہوں

    میری اہلیہ مجھے کہتی ہے کہ یہ پودینہ کی چٹنی یا سالن ؟ اور میرا جواب ہوتا ہے کھاتی کیوں ہو ،اچھی نہیں لگتی تو ؟ جواب ملتا ہے میرے میاں نے اتنی محنت سے بنائی ہے اب ایسے کیسے رہنے دوں ؟ اللہ تعالی ہمارے درمیاں اس محبت مزید بڑھائے اور ہر فتنہ ڈالنے والوں اور ہر شر سے ہمیں محفوظ رکھے اور آپ سبکو بھی اس سے نوازے ،آمین

    نوٹ : کاجو، بادام، پستہ آپ نہ ڈالنا چاہیں تو آپکی مرضی ہے ، اور سب اجزاء کی مقدار حسب ضرورت ہے ،آپ زیادہ کیوبز بنالیں تو 4 سے 5 ماہ آسانی سے استعمال ہوسکتے ہیں ان شاءاللہ
     
    Last edited: ‏مارچ 2, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,251
    بہت خوب، پڑھ کر ہی منہ میں پانی آگیا!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  3. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,802
    السلام علیکم

    جیسا کہ آپ نے لکھا کہ مصالحہ تیار ہوتے ہی پودینہ چٹنی کی ایک، دو کیوب ڈال دیتا ہوں تو محترم برادر! ان ممالک کے ریسٹورٹس میں کھانے پر 300 کے قریب ریسپی ہیں اور ہر ریسپی کا اپنا الگ ہی ذائقہ ہوتا ہے، اور ہم گھروں میں جو کھانے تیار کرتے ہیں تعداد جتنی بھی ہے اس پر سب کا ذائقہ الگ ہوتا ہے۔

    ہم جب لقمہ منہ میں ڈالتے ہیں تو اس کا ذائقہ منہ کو محسوس ہوتا ہے اس کے بعد ہم سلاد یا چٹنی منہ میں ڈالتے ہیں تو اس کا ذائقہ الگ ہوتا ہے یعنی سب ذائقہ الگ الگ منہ میں محسوس کئے جاتے ہیں۔ جب ان کھانوں میں مصالحہ تیار ہونے کے بعد پودینہ چٹنی کو مصالحہ میں ڈال دیں گے تو ہر کھانے کا اپنا ذائقہ ختم ہو جائے گا اور پودینہ چٹنی مصالحہ مکس ایک ہی ذائقہ منہ کو ہر ریسپی پر محسوس ہو گا۔ ایسے ہی ایک دوست کے ہاں جانا ہوا تو پوری ریسپی میں میتھی موجود تھی جس پر ذائقہ صرف میتھی کا ہی تھا پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ وہ ہر کھانے میں میتھی ڈالتے ہیں۔ باقی پسند اپنی اپنی جسے جو جس طرح پسند ہے ویسا ہی کرے کھانوں پر میں جو جانتا ہوں اسے آپ سے شیئر کر دیا۔

    والسلام


     
    • متفق متفق x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  4. ابو حسن

    ابو حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    353
    وعلیکم السلام

    میں نے تجربہ کرنے کے بعد لکھا ہے اور ظاہری سی بات اگر قصوری میتھی کی طرح یہ بھی مسالوں پر غالب آجاتی تو پھر یہ لکھنے کی ضرورت نہ تھی کہ کھانے میں ڈالیں

    قصوری میتھی اسی طرح ہے جیسے عطورات میں "مسک اسود" آپ کسی بھی مخلط میں اسکے چند قطرے ڈال دیں تو یہ سب عطورات پر غالب آجائے گی
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  5. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,422
    پودینہ کا سالن نئ چیز اور نیا نام سامنے آیا ہے..کوئ بھی باغیچہ پودینہ کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا.اور سب سے عمدہ پودینہ سفید پودینہ ہے.جو ندی نالوں کے کنارے موجود ہوتا ہے.اور خود رو ہوتا ہے.
    بہت عمدہ تجویز ہے اور موسم گرما میں ہمارے ہاں اس پہ عمل بھی ہوتا ہے.
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں