ضعیف احادیث ڈاٹ کام

رفی نے 'ویب سائٹس پر تبصرے' میں ‏جنوری 24, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,281
    السلام علیکم اردو مجلس!

    بہت عرصے کے بعد آپ کی خدمت میں ایک بہترین اور انتہائی مفید ویب سائیٹ کا تعارف لے کر حاضر ہوا ہوں۔
    اور یہ ویب سائیٹ ہے ہمارے محترم ممبر جناب @مزمل حسین کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ اللہ قبول و منظور فرمائے اور انہیں اور ان کی ٹیم کو جزائے خیر سے نوازے۔ امید کرتا ہوں کہ نہ صرف آپ کو پسند آئے گی بلکہ آپ یہاں سے سوشل میڈیا پر ضعیف احادیث شیئر کر کے اسلام کے بارے میں پھیلی غلط تعلیمات کا رد بھی کریں گے۔

    جی تو دوستو یہ سائیٹ ہے ضعیف احادیث کے بارے میں جسکا لنک یہ رہا:

    http://www.zaeefhadith.com

    ویب سائیٹ کا مقصد:
    موجودہ دور میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ضعیف اور موضوع احادیث اوراسی طرح باطل آثار اور مختلف قسم کی حکایت کی بھرمار ہوچکی ہے ، اور لوگوں کی بھی انہیں بلابحث وتحقیق اور حدیث کی صحت کا لحاظ رکھے بغیرآگے پھیلانے کی عادت بن چکی ہے۔ اسی مقصد کے تحت ہم نے ابتداء میں ایک فیس بک پیج بنایا تھا جسے عوام کی طرف سے کافی سراہا گیا (جس کا ثبوت آپ قارئین کے تاثرات میں دیکھ سکتے ہیں) اور اب اس کام کو مزید توسیع دیتے ہوئے ہم نے یہ ویب سائیٹ بنائی ہے جو کہ الحمد اللہ لوگوں کو ضعیف احادیث سے آگاہ کرنے اور صحیح روایات پھیلانے اور ان پر عمل کرنے کی طرف کافی راغب کررہی ہے۔

    ضعیف احادیث کے زمرے:
    اس ویب سائیٹ کے بارے مزید جاننے کے لئے اس کا مکمل تعارف پڑھیے اس لنک پر:

    http://www.zaeefhadith.com/zaeef-hadees/
     
    Last edited: ‏جنوری 25, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,207
    جزاک اللہ خیرا۔
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    535
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    و علیکم السلام ۔

    بہت اچھی کوشش لگ رہی ہے ۔ اللہ تعالی قبول فرمائے۔

    میں نے ویب سائٹ کا ہلکا پھلکا جائزہ لیا ہے ۔ اچھی بنائی ہے ۔ ایک چیز محسوس ہوئی کہ سرچ ٹیکسٹ باکس میں آپ اردو ٹائپ نہیں کر سکتے۔ اس سے سرچنگ میں کافی آسانی ہو جائے گی ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,217
    ویب سائٹ اچھی ہے . مزید بہتری کی گنجائش ہے . شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کو ہم جانتے ہیں. ان کا عقیدہ و نظریات، منہج بلکل واضح ہے.
    فیسبک پر ایک اور پیج نظر سے گزرا ، ضعیف اور موضوع حدیث پر کام کررہے ہیں.مگر لوگ مجہول ہیں.منہج واضح نہیں.
    سیاسی حالات پر ان کا موقف تحریکی و انقلابیوں کے منہج پر لگتا ہے .ایسے حضرات داعی کہلانے والوں کا نام بھی ان کی وال پر دیکھا جن پر معتبر علماء کرام رد کر چکے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں