حماقت اور اسکے شکار

ابو حسن نے 'طنز و مزاح' میں ‏جنوری 31, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    353
    حماقت اور اسکے شکار

    اخبار الحمقی و المغلفین از/ ابن جوزی رحمہ اللہ


    جحا "اسطوری " شخص ہے اسکی کنیت "ابو الغصن " تھی اور کہا جاتا ہے کہ یہ کوفہ عراق میں رہتے تھے ،حماقت میں ضرب المثل

    ایک مرتبہ جحا نے آٹا خریدا اور مزدور سے اٹھوایا ، مزدور آٹا لیکر بھاگ گیا،

    جحا نے کافی دن بعد اسے دیکھا تو چھپ گیا ،

    لوگوں نے پوچھا تو کیوں چھپ رہا ہے ؟ جحا نے کہا

    مجھے ڈر ہے کہ کہیں مزدور" اجرت کا مطالبہ " نہ کردے

    -----------------------


    ایک مرتبہ اسکا والد مکہ جانے لگا (حج کیلئے ) تو جحا نے رخصت ہوتے وقت اسے کہا

    زیادہ دن نہ لگانا اور کوشش کرنا کہ تم قربانی کیلئے عید پر ہمارے ہاں پہنچ جاؤ ۔


    ---------------------

    ایک دن جامع مسجد کے دروازے پر آیا اور پوچھا یہ کیا ہے ؟

    لوگوں نے کہا جامع مسجد

    اس نے کہا اللہ " جامع " پر رحم کرے اسنے کتنی اچھی مسجد بنائی ہے

    --------------------

    ایک مرتبہ مہدی نے اسے مزاحیہ باتیں کرنے کیلئے بلایا اور پھر تلوار اور ( مجرم کو قتل کرنےکیلئے بچھایا جانے والا ) چمڑے کا فرش منگوایا اور اسے اس پر بٹھایا

    اس نے بیٹھ کر تلوار والے کو کہا

    " دیکھ بھال کر مارنا میرے حجامہ کی جگہ نہ لگے ، میں نے حجامہ کروایا ہوا ہے "

    --------------------

    ان شاءاللہ جاری ہے ، آپ بھی شئیر کریں اگر آپ کے پاس کچھ محفوظ ہے اس کتاب سے
     
    Last edited: ‏جنوری 31, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  2. ابو حسن

    ابو حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    353
    ایک دن ابن الجصاص ، ایک وزیر ابن الفرات کے پاس گیا

    اِس کے ہاتھ میں کافوری خربوزہ تھا

    اِس نے اسے وزیر کو دیکر منہ والا دجلہ میں تھوکنے کا سوچا

    تو وزیر کے منہ پر تھوک دیا اور خربوزہ دجلہ میں پھینک دیا

    وزیر کو بہت غصہ آیا

    اور " ابن الجصاص " خود بھی ڈرا اور حیرانگی کے عالم میں بولا

    اللہ کی قسم مجھ سے غلطی ہوگئی

    حالانکہ میرا ارادہ یہ تھا کہ تمہارے منہ پر تھوکوں اور خربوزہ دریا میں پھینک دوں

    تو وزیر نے کہا !

    ارے جاہل ! تونے یہی تو کیا ہے

    یعنی ابن الجصاص سے فعل اور معذرت دونوں میں غلطی ہوگئی

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,217
    بہت خوب. اچھا انتخاب ہے.. اللہ برکت دے
    ترمیم کر لیں. یہ تالیف ابن جوزی کی ہے. ابن القیم کی نہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  4. ابو حسن

    ابو حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    353
    جزاک اللہ خیرا نشاندہی کیلئے

    لکھ ابن جوزی رہا تھا اضافہ قیم کا کردیا;)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,281
    :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

    کوئی مینوں دسے

    یہ غلطی دانستہ تھی یا نا دانستہ!!!

     
    Last edited: ‏جنوری 31, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  6. ابو حسن

    ابو حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    353

    نا دانستہ :LOL:
     
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  7. ابو حسن

    ابو حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    353

    شجاع
    ایک بار خلیفہ مستعین باللہ کے پاس آیا

    اسکی قبا ایک طرف سے پھٹی ہوئی تھی

    تو خلیفہ مستعین باللہ نے پوچھا یہ قمیص کیسے پھٹ گئی ؟

    شجاع نے کہا ، میں ایک گلی سے گزر رہا تھا اور وہاں کتا تھا

    میں نے اسکی قمیص پر پاؤں رکھا اور اس نے میری دم پھاڑ ڈالی

    یہ سن کرخلیفہ مستعین باللہ اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکا
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  8. ابو حسن

    ابو حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    353
    ایک نصرانی نے عبداللہ بن بشار ( والی مدینہ ) کے پاس آکر کہا

    میں آپ کے ہاتھ پر مسلمان ہونا چاہتا ہوں

    تو اس نے کہا ! ارے ایسی ویسی عورت کے بچے

    تجھے امیر المؤمنین کے لشکر میں مجھ سے زیادہ کوئی بے وقوف نظر نہیں آیا ؟

    تو یہ چاہتا ہے کہ قیامت کے دن حضرت عیسی علیہ السلام کی اور میری لڑائی ہوجائے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ابو حسن

    ابو حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    353
    ابو العیناء سے مروی ہے کہ " مدنی " نماز میں امام کے پیچھے کھڑا تھا

    امام کو ناپاکی وغیرہ کچھ یاد آگیا اس نے مدنی کو امامت کیلئے آگے کردیا اور خود چلا گیا

    یہ کافی دیر کھڑا رہا ، جب لوگ تنگ ہوگئے تو انہوں نے " سبحان اللہ " کہنا شروع کیا

    مگر یہ پھر بھی نہ ہلا

    تو کسی نے آگے بڑھ کر اسے ہٹا دیا اور دوسرے کو آگے کیا

    بعد میں لوگ مدنی کو برابھلا کہنے لگے

    تو مدنی نے کہا ! میں تو سمجھا تھا کہ امام مجھے یہ کہہ کر گیا ہے کہ

    جب تک میں نہ آجاؤں میری جگہ کی حفاظت کرنا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  10. ابو حسن

    ابو حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    353
    ایک اعرابی ( دیہاتی ) کو لومڑی نے کاٹ لیا

    تو یہ دم کرنے والے کے پاس آیا

    اُس نے پوچھا کس جانور نے کاٹا ہے ؟

    اسے شرم آئی کہ لومڑی کا نام لے تو

    کہہ دیا کہ کتے نے کاٹا ہے

    اُس نے دم پڑھنا شروع کیا تو

    اعرابی ( دیہاتی ) بولا ! اس میں تھوڑا سا لومڑی والا دم بھی ملا لینا
     
    Last edited: ‏فروری 1, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں