حماقت اور اسکے شکار

ابو حسن نے 'طنز و مزاح' میں ‏جنوری 31, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    173
    ایک امام نے تلاوت کی " إنا أرسلنا نوحاً إلى قومه " ( ہم نے نوح کو اسکی قوم کی طرف بھیجا ) اور پھر اٹک گیا

    تو یہ اس کو بار بار دہراتا رہا

    تو پیچھے سے اعرابی ( دیہاتی ) نے کہا

    " لم يذهب نوح فأرسل غيره وأرحنا "

    "اگر نوح علیہ السلام نہیں جارہے ؟ تو کسی اور کو بھیج دے اور ہماری جان چھڑا "
     
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,807
  3. ابو حسن

    ابو حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    173
    ایک اعرابی ( دیہاتی ) نماز پڑھ رہا تھا

    تو لوگوں نے اِسکی تعریف شروع کردی اور اِسکی نیکی بیان کرنے لگے

    تو اِس نے نماز توڑ کر کہا !!!

    " مع هذا إني صائم! "

    اسکے ساتھ ساتھ میں روزے سے بھی ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابو حسن

    ابو حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    173
    ایک اعرابی ( دیہاتی ) نے جسکا نام مجرم تھا

    ایک امام کے پیچھے پہلی صف میں نماز پڑھی

    امام نے " سورۃ المرسلات " تلاوت کی جب اس نے پڑھا " أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ " کیا ہم نے پہلے والوں کو ہلاک نہیں کیا

    تو یہ اعرابی ( دیہاتی ) آخری صف میں پہنچ گیا ،


    پھر امام نے پڑھا " ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآَخِرِينَ " پھر ہم آخر والوں کو انکے بعد کریں گے

    تو یہ اعرابی ( دیہاتی ) درمیانی صف میں کھڑا ہوگیا ،


    پھر امام نے پڑھا " كَذَلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ " اس طرح مجرموں کے ساتھ ہم کرتے ہیں

    تو یہ الٹے پاؤں یہ کہتے ہوئے بھاگا " ما أرى المطلوب غيري " کہ میرا خیال ہے مطلوب میں ہی ہوں
     
    Last edited: ‏فروری 4, 2018
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  5. ابو حسن

    ابو حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    173
    محمد بن خلف سے مروی ہے کہ !

    ایک شخص کا کسی امام کے پاس سے گزر ہوا

    وہ پڑھ رہا تھا " الم غلبت الترك "

    جب فارغ ہوئے تو میں نے کہا

    امام صاحب ! قرآن میں تو " غلبت الروم " ہے ؟

    تو اس نے کہا کہ !

    یہ سب میرے دشمن ہیں اور مجھے ان میں سے کسی کا ذکر کرنے کی کوئی پرواہ نہیں


     
    Last edited: ‏فروری 10, 2018
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں