محمد مُصطفیٰ ﷺ کے عشق میں ہر آنکھ پُرنَم ہے

ابو حسن نے 'حمد و نعت' میں ‏فروری 5, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    445
    گُزر ہو جائے میرا بھی اگر طَیبہ کی گلیوں میں
    تو ساری زندگی کردوں بسر طَیبہ کی گلیوں میں


    ہوائیں رَحمتِ حق کی وہاں چلتيں ہیں رُوز و شَب
    بَرستا نُور ہے شامُ و سَحر طَیبہ کی گلیوں میں


    جِدھر دیکھی اُسی مَاہ مُبیں ﷺ کی چاندنی دیکھی
    جَمال مُصطفیٰ ﷺ آیا نظر طیبہ کی گلیوں میں


    مُحمد مُصطفیٰ ﷺ کے عِشق میں ہَر آنکھ پُرنَم ہے
    یہ دیکھا ہے مُحبت کا اثر طَیبہ کی گلیوں میں


    فرشتے بھی اَدب سے سَر جُھکاتے ہیں وہاں
    میری بھی کیوں نہ جُھک جائے نظر طیبہ کی گلیوں میں

     
    Last edited: ‏فروری 5, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    جزاک اللہ خیرا، اچھی نعت ہے، شاعر کا نام؟

    کچھ لوگوں کے ہاں "عشق" کا لفظ معیوب تصور کیا جاتا ہے، اور میں بھی انہی کا حامی ہوں ۔ ۔ ۔ ۔

     
    • متفق متفق x 3
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  3. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    445
    شاعر کا نام میرے علم نہیں لیکن اشعار بہت اچھے ہیں جن میں غلو یا شرک کا شائبہ نہیں پایا جاتا اور یہ نعت 90 کی دہائی سے سنتا آرہا ہوں اور دوسری "طلع البدر علینا " اردو میں ، اسکے اشعار تو جامع الفاظ سے بھرپور ہیں

    جن لوگوں کے ہاں "عشق" کا لفظ معیوب تصور کیا جاتا ہے میں بھی پہلے ان میں شامل تھا ،کیونکہ وہ اسکو بازاری عشق سے تعبیر کرتے ہیں، اور پھر کچھ جگہوں پہ پڑھا کہ مُحمد مُصطفیٰ ﷺ کے ساتھ عِشق کی بات آتی ہے تو یہ ان سے والہانہ محبت ہے جو اس سوچ کے زمرہ میں نہیں آتی ،

    بحر حال ہر ایک کو قرآن و سنت کے علاوہ اختلاف رائے کا حق حاصل ہے
    :)
     
    Last edited: ‏فروری 6, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  4. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    509
    سبحان اللہ

    ہم مدینے سے اللہ کیوں آگئے
    قلب حیراں کی تسکیں وہیں رہ گئی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں