نعت : سلام اس پر کہ جس نے ظلم سہہ سہہ کر دعائیں دیں

ابو حسن نے 'حمد و نعت' میں ‏فروری 6, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    446
    سلام اسﷺ ذات اقدس پر، سلام اس فخر دوراں پر

    ہزاروں جس کے احسانات ہیں دنیائے امکاں پر


    سلام اسﷺ پر جو حامی بن کے آیا غم نصیبوں کا

    رہا جو بےکسوں کا آسرا، مشفق غریبوں کا


    مددگار و معاون بےبسوں کا، زیردستوں کا

    ضعیفوں کاسہارا اور محسن حق پرستوں کا


    سلام اسﷺ پر جو آیا رحمتہ للعالمینﷺ بن کر

    پیام دوست لے کر، صادق الوعد و امیں بن کر


    سلام اسﷺ پر کہ جس کے نور سے پرنور ہے دنیا

    سلام اسﷺ پر کہ جس کے نطق سے مسحور ہے دنیا


    بڑے چھوٹے میں جس ﷺ نے اک اخوت کی بنا ڈالی

    زمانے سے تمیز۔ بندہ و آقا مٹا ڈالی


    سلام اس ﷺ پر جو ہے آسودہ زیر گنبد خضری

    زمانہ آج بھی ہے سلام لیے جس کے در پر


    سلام اس ﷺ پر کہ جس نے ظلم سہہ سہہ کر دعائیں دیں

    وہ جس ﷺ نے کھائے پتھر، گالیاں، اس پر دعائیں دیں


    سلام اسﷺ ذات اقدس پر حیات جاودانی کا

    سلام آزاد کا، آزاد کی شیریں بیانی کا

    -----------------
    سیدالاولین و الاخرین ﷺ پر میرے ماں و باپ قربان ، غیر مسلم بھی انکی نعت گوئی کو اپنا فخر سمجھتے ہیں اور انکی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے بھلے ان کے پیغام رسالت پر ایمان نہیں لائے جو بدرجہ اولی ہے

    شاعر: پنڈت جگن ناتھ آزاد
     
    Last edited: ‏فروری 6, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    جزاک اللہ خیرا!
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    جزاک اللہ خیرا
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں