نعم ؟ جاوید ،،، نعم ؟ پنڈت

ابو حسن نے 'دیس پردیس' میں ‏فروری 8, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    352
    2001 کے اوائل کی بات ہے کچھ دوستوں کو عربی سیکھنے کا شوق پیدا ہوا اور انہوں نے " مفت عربی سیکھیے " کا پمفلٹ مسجد کے باہر لگا دیکھا جو کہ 2 گھنٹے کا وقت تھا اور اس کے ساتھ ساتھ بس میں لانا لے جانا اور کھانا پینا فری تھا

    اب کچھ نے کہا کیوں نہ اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے ؟ تو اپنے ناموں کا اندراج کروا دیا ،اب یہ " مرکز تعاونی دعوت و الارشاد " میں پروگرام ہوتا تھا اور عربی رہ جاتی تھی بازو پراور کام شروع ہوجاتا تھا عقیدہ پر ،جس سے یہ ہوجاتا کہ اکثریت جانا چھوڑ دیتی

    اب یہ سب دوست کراچی کے تھے اور وہاں پر بھی اکٹھے کام کرتے ہوئے آئے تھے تو ایک دوسرے کے ساتھ بالکل فری گپ شپ تھی نور ، نجیب ، جاوید ، سعد ، شاہد وغیرہ

    ابھی جاتے ہوئے تیسرا دن تھا اور یہ کوسٹر میں سوار ہورہے تھے اور کافی لوگ بیٹھ چکے تھے اور کچھ ابھی بیٹھنے کیلئے جگہ دیکھ رہے تھے اتنے میں اقبال صاحب جو کہ" مرکز تعاونی دعوت و الارشاد " کے نمائندہ تھے (انکی آواز کھنکتی ہوئی تیکھی اور سریلی تھی) کوسٹر میں داخل ہوئے اور بولے

    اقبال صاحب: اجلس یا اخوان ،بیٹھ جاؤ بھائیو

    جاوید بھائی کھڑے تھے اور یہ جگہ دیکھ رہے تھے بیٹھنے کیلئے اور اقبال صاحب انکو دیکھ کر بولے

    اقبال صاحب: نعم ؟ ہاں جی ؟ "ساتھ میں ہاتھ سے سوالیہ اشارہ کرتے ہوئے "

    جاوید بھائی : جاوید

    اقبال صاحب: طیب ، نعم ؟ اچھا ، ہاں جی ؟

    جاوید بھائی : محمد جاوید

    اقبال صاحب: نعععم ؟ ہاں جی ؟

    جاوید بھائی : سید محمد جاوید

    اقبال صاحب: غصہ سے نعععم ؟ ہاں جی ؟

    نجیب خان : پنڈت:ROFLMAO::LOL::ROFLMAO: (انہوں نے سکول کے زمانہ میں پنڈت کی اداکاری کی تھی اسی لیے دوست انکو کبھی پنڈت بھی کہہ دیتے تھے)

    اقبال صاحب: غصہ سے! ابے بھائی آپ کھڑے کیوں ہیں ؟ کیا چاہیے ؟

    جاوید بھائی : جب آپکو اردو آتی ہے تو پھر "نعم نعم " کیوں چلا رہے ہیں ؟ میں نام بتا بتا کر تنگ آگیا ہوں:LOL::LOL::LOL::ROFLMAO::ROFLMAO:
    :ROFLMAO:
     
    Last edited: ‏فروری 8, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,110
    بہت خوب بھائ "نعععم"
    ڈرائور : کہاں جانا ہے؟
    مسافر : بولدیا
    ڈرائور : کیا بولدیا؟
    مسافر : بولدیا جانا ہے۔
    ڈرائور : بھائ تم بولدیا جانا ہے لیکن جانا کہاں ہے؟
    مسافر : تم کو بولا کہ بولدیا جانا ہے۔
    ڈرائور : تم کو بلدیہ جانا ہے۔
    مسافر : ہاں وہیں جاۓ گا۔
    ڈرائور : چلو بیٹھو دس ریال۔

    آپ کی گفتگو دیکھ کر یہ مکالمہ یاد آ گیا جو کہ کسی دوست سے سنا تھا۔ ڈرائور پاکستانی اور مسافر بنگلہ دیشی تھا۔ یہ تو نہیں معلوم کہ اس میں کتنی سچائ ہے لیکن ہمارے بنگالی بھائ اردو کچھ اسی طرح سے ہی بولتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں