سعودی عوام نے پہلی بار ’ویلنٹائن ڈے‘ کیسے منایا؟ العربیہ ڈاٹ نیٹ

ابو حسن نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏فروری 17, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    444
    سعودی عوام نے پہلی بار ’ویلنٹائن ڈے‘ کیسے منایا؟

    جمعہ 1 جمادی الثانی 1439هـ - 16 فروری 2018م
    [​IMG]

    العربیہ ڈاٹ نیٹ نورۃ النعیمی

    محبت کا عالم دن یعنی ’ویلنٹائن ڈے‘ سعودی عرب میں ماضی میں کھلے عام نہیں منایا جاسکتا تھا مگر رواں سال پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ شہریوں نے کھلے عام محبت کے تحائف کاتبادلہ اور بازاروں میں ویلنٹائن تحائف کی خریداری میں غیرمعمولی رش دیکھا گیا۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مملکت کے مختلف شہروں میں ویلنٹائن ڈے منانے کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی شہر الخبر کے عوام نے پہلی بار ’یوم محبت‘ کو پورے انسانی حس لطیف کے جذبے کے تحت منایا۔بازاروں میں سرخ پھولوں اور ویلنٹائن گفٹس کی خریداروں کا خوب رش رہا۔ شہریوں بالخصوص نوجوانوں نے ایک دوسرے کو محبت سے لبریز جذبات کے ساتھ تحائف پیش کیے اور زندگی کے حسین لمحات کی یاد تازہ کی۔

    [​IMG]


    الخبر شہر کے ایک مقامی دکاندار سالم آل سالم نے بتایا کہ سرخ پھول ماضی میں بھی فروخت ہوتے تھے مگر اس بار تو ان کی فروخت کے اگلے پچھلے سب ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ وسط فروری کےدوران 2000 سے زاید ویلنٹائن گفٹ اور پھولوں کے تحائف فروخت ہوچکے ہیں۔ سرخ الجوری گلاب سب سے زیادہ فروخت ہونے والے پھولوں میں شامل ہے۔ پھولوں کےعلاوہ مٹھائیاں اور دیگر تحائف بھی فروخت ہو رہے ہیں۔ ایک سرخ پھول کی قیمت بعض مواقع پر 50 ریال سے تجاوز کرگئی۔

    سرخ پھول لطیف جذبات کا اظہار
    پھولوں سے سجی ایک دکان کے مالک میسون الرواجح نے کہا کہ پھولوں کا تبادلہ ایک ایسے ثقافت ہے جو زمان ومکان کی قید سے آزاد ہے۔ پھول پیش کرکے لوگ دوسروں کے بارے میں اپنی محبت کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ پھولوں کی طلب بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔سعودی عرب کے جن علاقوں میں ویلنٹائن جیسی سرگرمیوں کو معیوب سمجھا جاتا تھا اب وہاں بھی نوجوان آزادانہ اس ثقافت کو فروغ دے رہیں۔

    [​IMG]


    ایک مقامی شہری ولید الغنیم نے کہا کہ محبت کا اظہار اپنی اہلیہ کے ساتھ تو ضروری ہے اور یہ ہرسال ہونا چا ہیے۔ اس کا اظہار سادہ ہونا چاہیے جس میں کسی قسم کے تکلفات کی ضرورت نہیں۔ آپ کسی پرسکون مقام پر بیوی کےساتھ ڈنربھی کرسکتے ہیں۔ یا گھر میں کوئی رومانوی ماحول میں کھانا تیار کرسکتے ہیں۔ سرخ شمعیں روشن کرنا بھی ہماری حسین یادوں کو تازہ کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

    مخالفین کا اعتراض
    دوسرے مسلمان ملکوں کی طرح سعود عرب میں بھی ایک طبقہ ایسا موجود ہے جو ویلنٹائن کو جیسی سماجی سرگرمی کو مذہب کے ساتھ جوڑ کر اس کے غیر شرعی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

    مخالفین اسے مغربی ثقافت اورتہذیب کی یلغار کے ساتھ ساتھ دین میں ایک نئی بدعت بھی قرار دیتے ہیں۔ ان لوگوں کا موقف ہے کہ محبت کے اظہار کے لیے مخصوص کلمات اور تحائف کا تبادلہ کسی خاص دن کے ساتھ منسوب کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

    [​IMG]
    [​IMG]

    دوسری جانب سعودی عرب میں ویلنٹائن کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کو شہریوں میں شعور کی مثبت سمت میں تبدیلی کے طورپر بھی دیکھا جا رہا ہے
    ۔

    ویلنٹائن کو برا بھلا کہنے والے بھی یہ مانتے ہیں کہ اظہار محبت ایک پرامن ثقافت ہے جس میں شر اور نفرت کو محبت کے ذریعے ختم کرنے اور رواداری کو اختیار کرنے کی تلقین کی جاتی ہے۔
     
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی رپورٹ!
    ہم بھی یہیں پر موجود ہیں اور روزانہ سینکڑوں سعودیوں کے ساتھ پالا پڑتا ہے، ہمیں تو سعودی عوام کی ایسی کوئی گرم جوشی نظر نہیں آئی۔ یہ الگ بات کہ مذہب بیزار، لبرل اور آزاد خیال طبقہ نہ پہلے کسی پابندی کا لحاظ کرتا تھا اور نہ آئندہ کرے گا۔ دوسری بڑی وجہ کہ یہاں پر غیر مسلم بھی بڑی تعداد میں آباد ہیں جو یہ تہوار مناتے ہیں اور انہیں پھولوں کی خریداری کی حد تک کسی جانب سے روک ٹوک نہیں ہوتی۔
     
    • متفق متفق x 2
  3. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    444

    اس میں اہم کردار ہمارا مسلم میڈیا جو دین سے بیزار ہے وہ نبھاتا ہے ،جو کوئی یا کہیں بھی اسلام مخالف بات کریں گے یہ ان کی بات سراہیں گے ، خبر چاہے 5فیصد کے متعلق ہو یہ اسکو اتنا بڑا کردینگے کہ 95 فیصد کا بتائیں گے

    جب الٹ ہو یعنی 95 فیصد دین کے احکامات کو مانتے ہوئے اسکا رد کریں تو یہی میڈیا ان کی بات کوسرے سے کوئی اہمیت نہیں دے گا بلکہ 5 فیصد والوں کو لیکر اچھل کود کرتا رہے گا
     
    Last edited: ‏فروری 17, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں