اسپیشل انڈے چھولے

سیما آفتاب نے 'کچن کارنر' میں ‏فروری 26, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    398
    گزشتہ دنوں چکڑ چھولے کی ترکیب پڑھنے کے بعد خیال آیا کہ اپنے گھر بننے والے 'اسپیشل انڈے چھولے' کی ترکیب پوسٹ کی جائے۔

    [​IMG]
    یہ ترکیب ایک میمن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے صاحب نے میرے دادا کو بتائی تھی جن کے گھر سے ان کے آفس میں کھانا آتا تھا۔
    اجزاء
    ابلے ہوئے انڈے- 6 عدد
    ابلے ہوئے چھولے- 250 گرام
    تیل- آدھی پیالی
    پیاز- ایک عدد درمیانی
    نمک- حسب ذائقہ
    پسی ہوئی لال مرچ- دو ٹی اسپون
    ہلدی- ایک ٹی اسپون
    پسا ہوا سفید زیرہ- آدھی پیالی
    گرم مصالحہ- ایک ٹی اسپون
    چائینیز نمک- ڈیڑھ ٹی اسپون
    دہی- ایک پیالی
    کارن فلور- دو ٹیبل اسپون (ایک پیالی پانی میں گھول لیں)
    ہری مرچ- 2 عدد باریک کٹی ہوئی
    ہرا دھنیا- 2 ٹیبل اسپون (کٹاہوا)

    ترکیب:
    پتیلی میں تیل ڈال کر اس میں پیاز کو براؤن ہونے تک تلیں اور براؤن ہونے پر اس میں تقریباً دو پیالی پانی شامل کرکے اس کو درمیانی آنچ پر 10 منٹ تک پکائیں ۔۔۔ پھر اس میں نمک، لال مرچ، ہلدی ڈال کر (ضرورت ہو تو تھوڑا پانی مزید ڈال کر) 10 منٹ مزید پکائیں ۔۔۔ اس کے بعد اس میں دہی اور پسا ہوا زیرہ شامل کرکے اس کو پانی خشک ہونے تک پکائیں۔۔ جب تیل اوپر آجائے تو اس میں کارن فلور کا مکسچر شامل کریں اور چمچ چلاتے ہوئے اس کو گاڑھا ہونے دیں ۔۔ پھر اس میں کٹی ہوئی ہری مرچ شامل کریں اور مطلوبہ شوربے کے حساب سے پانی شامل کریں اور اس میں گرم مصالحہ ، چائینیز نمک ، ابلے ہوئے چھولے اور انڈے شامل کردیں ۔۔ 5 منٹ ہلکی آنچ پر پکانے کے بعد اس میں دھنیا شامل کرکے چولہا بند کردیں۔ بعد اذاں روٹی یا چاول کے ساتھ حسبِ پسند تناول فرمائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • اعلی اعلی x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  2. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,208
    بہت اعلٰی، پڑھنےمیں جتنے آسان اور دیکھنے میں جتنے مزیدار نظر آرہے ہیں یقیناً کھانے میں بھی اتنے ہی خوش ذائقہ ہوں گے، شیئرنگ کے فل مارکس، بلکہ سو میں سے دو سو نمبر!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    398
    شکریہ
     
  4. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,208
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,109
    بہت خوب۔
    اس جمعہ کو ضرور آزمانے پڑیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,208
    کھا کر یہاں پر فوٹو ضرور لگائیں ;)
     
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,109
    شاہ جی "کھا کر" تصویر اپنی لگانی ہے یا خالی پلیٹوں کی لگانی ہے؟
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  8. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,863
    اپنے پیٹ کی (ابتسامہ)
     
  9. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,208
    ما شاء اللہ ایسی ذہنی ہم آہنگی اردو مجلس پر ہی دیکھنے کو ملتی ہے ;)

    ابو ابراھیم بھائی کے لئے تالیاں ۔ ۔ ۔ ۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 3
  10. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    398
    جی ضرور
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں