کسی کا عیب تلاش مت کرو

ساجد تاج نے 'گپ شپ' میں ‏مارچ 2, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,734
    *ایک عرب شخص کا کہنا تھا کہ،،،*
    *مجھے زندگی میں کسی نے لاجواب نہیں کیا سوائے ایک عورت کے جس کے ہاتھ میں ایک تھال تھا جو ایک کپڑے سے ڈھانپا ہوا تھا. میں نے اس سے پوچھا تھال میں کیا چیز ہے؟؟؟*
    *وہ بولی اگر یہ بتانا ہوتا تو پھر ڈھانپنے کی کیا ضرورت تھی،؟*
    *پس اس نے مجھے شرمندہ کر ڈالا.*
    *یہ ایک دن کا حکیمانہ قول نہیں بلکہ ساری زندگی کی دانائی کی بات ہے.*
    *کوئی بھی چیز چھپی ہو تو اس کے انکشاف کی کوشش نہ کرو.*
    *کسی بھی شخص کا دوسرا چہرہ تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں خواہ آپ کو یقین ہو کہ وہ بُرا ہے یہی کافی ہے کہ اس نے تمہارا احترام کیا اور اپنا بہتر چہرہ تمہارے سامنے پیش کیا بس اسی پر اکتفا کرو.*
    *ہم میں سے ہر کسی کا ایک بُرا رخ ہوتا ہے جس کو ہم خود اپنے آپ سے بھی چھپاتے ہیں.*
    *اللہ تعالٰی دنیا و آخرت میں ہماری پردہ پوشی فرمائے....*
    *آمین ثم آمین*

    *جتنے ہمارے گناہ ہیں اگر ہمیں ایک دوسرے کا پتہ چل جائے تو ہم ایک دوسرے کو دفن بھی نہ کریں.*
    *جتنے گناہ ہم کرتے ہیں اس سے ہزار گنا زیادہ وہ اللہ ان پر پردے فرماتا ہے.*
    *کوشش کریں کہ کسی کا عیب اگر معلوم بھی ہوتو بھی بات نہ کریں آگے کہیں آپ کی وجہ سے اسے شرمندگی ہوئی تو کل قیامت کے دن اللہ پوچھ لے گا کہ جب میں اپنے بندے کی پردہ پوشی کرتا ہوں تو تم نے کیوں پردہ فاش کیا...؟*
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • متفق متفق x 1
  2. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    490
    احادیث نبویہ کے مطالعہ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جو بندہ اپنے مسلمان بھائی کے عیب کو چھپاتا ہے اللہ تعالی بھی اس کے عیب کو چھپاتا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,097
    جزاکم اللہ خیرا!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,064
    بہت خوب،
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    371
    جزاک اللہ خیرا
     
  6. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,097
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں