فورم میں پوسٹ کرنے کے چند سنہری اصول!

رفی نے 'گپ شپ' میں ‏مارچ 5, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,284
    السلام علیکم اردو مجلس!

    ہر فورم کا اپنے قواعد و ضوابط اور ایک الگ ماحول ہوتا ہے، لیکن کسی بھی فورم پر اگر درج ذیل رہنما اصولوں کو مدنظر رکھ کر کوئی پوسٹ کی جائے تو امید ہے کہ اسے پذیرائی حاصل ہوگی-

    1۔ فورم پر پہلی بار پوسٹ کرنے سے پہلے وہاں کے قواعد و ضوابط اور ہدایات کو اچھی طرح پڑھ لیں۔

    2- پہلے دوسری پوسٹس کو سرچ کر لیں کہ آپ کا متعلقہ مواد پہلے ہی موجود نہ ہو-

    3- اپنے تھریڈ کو ایک بامعنی اور جامع عنوان دیں۔

    4- فورم کو اپنی مصنوعات، خدمات یا کاروبار کی تشہیر کے لئے استعمال مت کریں۔

    5- مہذب انداز میں ذاتی اختلافات کو ذاتی پیغامات، ایمیل کے ذریعے سلجھائیں، نہ کہ پبلک پوسٹس کے ذریعے جن تک ہر ایک کی رسائی ہو۔

    6- اپنی پوسٹس میں موضوع سے مت ہٹیں۔

    7- سپیمنگ کرنے والوں کو اگنور کریں۔

    8- نارمل فانٹس استعمال کئے جائیں اور بہت زیادہ رنگوں کے استعمال سے بچا جائے۔

    9- کاپی پیسٹ سے ہر ممکن حد تک اجتناب کیا جائے، اگر بہت ضروری ہو تو متعلقہ مواد (حوالے کے ساتھ) سے اقتباس لے کر اپنا تبصرہ کیا جائے۔

    10- تھریڈز پوسٹنگ میں مناسب وقفہ دیں تاکہ قاری اک ہی وقت میں آپ کے مضامین پڑھ کر بور نہ ہو جائے اور وہ آپ کی تحاریر سے متعلق ٹھوس رائے نہ قائم کر لے۔

    11- اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے مت چھوڑیں۔

    12- صرف وہی پوسٹ کریں جس کا آپ دفاع کر سکیں۔

    13- تنقید، اختلاف کو مثبت طور پر لیں، کیونکہ فورم پر پوسٹ کرنے کا مقصد ہی متعلقہ موضوع پر بحث اور قارئین کی رائے لینا ہوتا ہے۔

    14- اپنی حس مزاح کو صحیح طور پر اور صحیح جگہ پر استعمال کریں۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کے کئے مذاق پر کسی کا دل چھلنی ہو جائے۔

    15- عمدہ اور مختصر دستخط استعمال کریں۔

    16- اپنی اور دوسروں کی ذاتی معلومات مت شیئر کریں۔

    فی الحال یہی ذہن میں ہیں، اگر آپ اس میں مزید اضافہ کرنا چاہیں تو خوش آمدید!
     
    • متفق x 3
    • پسندیدہ x 2
    • ناپسندیدہ x 1
    • معلوماتی x 1
    • مفید x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,218
    عمدہ اور بروقت یاددہانی
    یہ فورمز پر اہم مسئلہ ہے. کاپی پیسٹ مواد سے حتی الامکان گریز کرنا چاہیے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    454
    بہت شکریہ یاددہانی کے لیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  4. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    454
    مکمل متفق
     
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,218
    شکریہ
    جزاک اللہ خيرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں