امتحان اور امتحان کی تیاری!

رفی نے 'گپ شپ' میں ‏مارچ 19, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,210
    السلام علیکم اردو مجلس!

    آج کل سکولوں میں امتحانوں کا موسم ہے، کچھ کے ہو گئے اور اور کچھ کے ہو رہے ہیں، ہر گھر میں جہاں بچے امتحانوں کی تیاری میں مصروف ہیں وہیں والدین بھی پریشانی میں سرگرداں ہیں، اور ہوں بھی کیوں نہ سارے سال کی محنت انہیں چند دنوں میں رنگ لائے گی اور ذرا سی بے احتیاطی سے اگر بچہ بیمار ہو جائے، کسی اور وجہ سے پیپر نہ دے پائے یا پھر پیپر میں غلط جواب دے آئے تو بچے کے ساتھ ساتھ والدین کو ہی دکھ ہوگا جو اپنے بچے کے بہتر مستقبل کے لئے کیا کیا خواب سجائے بیٹھے تھے۔

    اس کے ساتھ مخلص اساتذہ کی محنت پر بھی پانی پھر جائیگا جنہوں نے اس دن کی تیاری کے لئے خوب محنت کی ہوتی ہے اور امتحانی نصاب کے مطابق بچے کو تیاری کروائی ہوتی ہے۔ یہ تیاری درسی کتب اور اساتذہ کے نوٹس کی مدد سے ہو تو کافی حد تک فائدہ مند رہتی ہے۔ بعض اساتذہ کی عادت ہوتی ہے کہ نصاب سے نکل کر بچے کو مختلف تشریحات میں الجھا دیتے ہیں، بلکہ نصاب کو چھوڑ کر اپنی ہی تاویلات پر کاربند رہنے کی تلقین کرتے ہیں، ایسے میں جب امتحان کا وقت آتا ہے تو بچہ اصل سوال کو بھول کر مختلف تاویلات اور تشریحات میں کھو جاتا ہے۔ نتیجہ کیا نکلتا ہے صفر!

    یہی ہماری زندگی ہے، ہمارا بھی امتحان آنے والا ہے، ہمارا بھی نصاب ہے، امتحان میں ہماری کامیابی کے لئے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم ہمارے والدین سے بڑھ کر پریشان رہتے تھے، سجدوں میں روتے رہتے تھے، اپنی امت کی بخشش کے لئے دعائیں کرتے رہتے تھے، اور بطور استاد ہمیں نہ صرف مکمل نصاب سمجھا کر گئے بلکہ ان پر عمل کر کے اور ان کے نوٹس تیار کروا کر ہمارے لئے چھوڑے، اب ہمارا فرض ہے کہ اپنے امتحان کی تیاری ان سے کریں نہ کہ ان ٹیچرز کو فالوو کریں جن کی تشریحات اور تاویلات نصاب سے متجاوز ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • متفق متفق x 2
  2. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    398
    بے شک جتنی اہمیت ہم اس نصابی امتحان کو دیتے ہیں اس سے کئی گنا اہم وہ امتحان ہے جس کے لیے ہم اس دنیا میں بھیجے گئے ہیں اور جس کا سلیبس قرآن و حدیث کی صورت ہمارے پاس موجود ہے۔
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. صدف شاہد

    صدف شاہد ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    188
    وعلیکم السلام ورحمت الله وبرکاته
    بالکل درست
    قرآن و سنت کی پیروی علمِ دین میں کشمکش سے چھٹکارے کے لئے موثر نسحہ ہے
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ ایڈمن

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,107
    عمدہ پیغام ۔ جزاک اللہ خیرا
     
  5. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,210
    وایاکم
     
  6. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    521
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    398
    بے شک
    وایاکم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,110
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں