محاورات کا خزانہ

سیما آفتاب نے 'طنز و مزاح' میں ‏مارچ 19, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    371
    محاورات کا خزانہ
    ==========
    تحریر: محمد اسامہ سرسری


    اردو محاورات سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے محاورات کا خزانہ موجود ہے اس دلچسپ تحریر میں:

    دس محاورات یاد کرنے کے لیے میں نے بڑے پاپڑ بیلے...خوب ایڑی چوٹی کا زور لگایا... دن رات ایک کردیا...مگر شاید محاورات اور میرے دماغ کے درمیان چھتیس کا آنکڑا تھا ...کہ اوّل تو کوئی محاورہ دماغ کی گرد کو بھی نہ پہنچ پاتا... لیکن اگر قدم رنجہ فرماتا بھی تو... جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوتے نہیں اور وہ محاورہ ایسا غائب ہوجاتا... جیسے گدھے کے سر سے سینگ...پتا ہی نہ چلتا کہ اسے آسمان کھاگیا یا زمین نگل گئی۔
    خیر...! میں ہمتِ مرداں مددِ خدا کے اصول کے تحت حفظ ِمحاورات کے میدان میں کافی تگ و دو کرتا رہا...لیکن ڈھاک کے وہی تین پات...محاورات یا د ہوکے ہی نہیں دے رہے تھے...پتا نہیں یہ دماغ محاورات یاد کررہا تھا کہ بنارہا تھا... تھکاوٹ نے میرے دانت کھٹے کردیے... بس کیا بتاؤں! نانی یاد آگئی...اس تھکاوٹ نے ناکوں چنے چبوادیے...دانتوں تلے پسینا آگیا...دن میں تارے دکھائی د ینے لگ گئے... میں سمجھ گیا کہ یہ کوئی خالہ جی کا گھر نہیں... اور پھر... بیماری نے مجھے آگھیرا...!!
    یعنی ایک تو کڑوا کریلا دوسرا نیم چڑھا...کہ ایک تو میں پہلے ہی محاورات کے یاد نہ ہونے پر جل بھن کر کباب ہورہا تھا...اوپر سے بیماری نے اور لال پیلا کردیا...نہ جانے اس اونٹ کو کس کروٹ بیٹھنا تھا...شاید میں نے اس مہم کا آغاز کرکے آبیل مجھے مار پر عمل کیا تھا...لیکن جب اوکھلی میں دیا سرتو موسلوں کا کیا ڈر... دن رات کی جاں فشانی سے ایک محاورہ لے دے کے یاد کرہی لیا... عرصۂ دراز تک اسے طوطی وار ازبر کرتا رہا...حتیٰ کہ اطمینان ہوگیا کہ اب یہ محاورہ نسیًا منسیًا نہیں ہوگا۔
    اب میرا دل بلیوں اچھلنے لگا...اور میں سرجھاڑ منہ پھاڑ ...بغلیں بجاتا ہوا اپنے استاد صاحب کے پاس پہنچا... اور یہ خوش خبری سنائی... تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوجائیں...لیکن میں نے منہ کی کھائی...اور بڑے سنگین حالات سے دوچار ہوا... کیوں کہ محاورہ سنتے ہی وہ آگ بگولہ ہوگئے... سونے پر سہاگا یہ کہ ایک زناٹے دار طمانچہ میرے رخسارِ غم گسار پر جڑدیا۔
    اب تو میری حالت اور پتلی ہوگئی... پیروں تلے زمین نکل گئی...رہے سہے اوسان بھی خطا ہوگئے...کہ کاٹو تو بدن میں لہو نہیں... اور پھر...ایک دم میرا پارہ چڑھ گیا...اور میرا غصہ آسمان سے باتیں کرنے لگا...کہ میں نے سردھڑ کی بازی لگاکر اور خون پسینا ایک کرکے جوکام کیا تھا... اس میں بھی مجھے ڈانٹ ڈپٹ اور مارکٹائی کا سامنا کرنا پڑا... ایسی کی تیسی ایسے محاورات کی...اگر میرا بس چلتا تو ان محاورات کو نیست ونابود ہی کردیتا... ان کے گلستان کو تہ وبالا کردیتا... ان کے چمن کو زیرو زبر کردیتا... اور پھر میں کافی دیر تک پیچ و تاب کھاتا رہا... بڑی بڑی ہانکتا رہا... یہاں تک کہ استاد صاحب کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا...اور پھر انہوں نے مجھے خوب سنائی ...کہ تم بڑے طوطا چشم ہو... ماننے کی صلاحیت تم میں صفر بٹا صفر ہے... اور نہ ماننا تمھارے اندر سولہ آنے فٹ ہے... دس میں سے صرف ایک محاورہ یاد کیا ...وہ بھی اونٹ کے منہ میں زیرہ... اور آٹے میں نمک کے برابر... پھر اس پر قیامت یہ کہ... الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ...کہ ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری...حد ہوگئی کہ صرف تین لفظی محاورہ یاد کیا... وہ بھی نقطے سے... خالی!!!!

    کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ وہ کون سا محاورہ تھا؟؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,089
    بہت عمدہ اور دلچسپ پہیلی ہے، چونکہ مجھے جواب پتہ ہے کہ لے دے کے کونسا تین لفظی اور بغیر نقطے کے محاورہ ہے اس لئے اپنی باری چھوڑتا ہوں :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    93
    بے نقط سنانا؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابو حسن

    ابو حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    348
    """""""""""""""""""""""""""""""""" لے دے کے """"""""""""""""""""""""""""""""""""
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    371
    شکریہ :)
    اس میں تو اتنے سارے 'نقطے' ہیں :cool:
    (y) جواب درست
     
  6. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,089
    ویسے پہیلی کے چکر میں اتنے اچھے مضمون اور بے شمار محاورات پر مضمون نگار کی تعریف اور آپ کے شیئر کرنے کا شکریہ ادا کرنا بھول ہی گئے سب!

    تھینکس فار شیئرنگ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  7. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    371
    دیر آید درست آید :)

    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. صدف شاہد

    صدف شاہد ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    150
    بہت دلچسپ شئیرنگ ہے
    شکریہ آپ کی بدولت
    دل محاورہ محاورہ ہو گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔میرا مطلب باغ باغ ہو گیا ۔۔۔۔۔۔
    آج کل تو محاورے بھی کچھ اس طرح ذہن میں آتے مملکتِ خداداد کے سیاسی حالات دیکھ کر کہ۔۔۔۔۔۔
    جاتے چور کی حکومت ہی سہی ۔۔۔۔
    امیر کیا جانے فاقوں کے سواد۔۔۔۔
    اُلٹا ووٹ عوام کو ڈانٹے۔۔۔۔۔۔۔
    آ بجٹ مجھے مار ۔۔۔۔۔۔۔
    عمران خان کو وزیراعظم کے خواب
    بندروں میں زرداری مداری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اہمممممممم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  9. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    371
    شکریہ
    ہا ہا ہا ہا ان کو سیاسی محاورے کا درجہ دیا جانا چاہئیے :D

    ویسے ا ب تو حالات میں کچھ بہتری آئی ہے ورنہ تو اس طرح کے محاورے بھی نظر آنے لگے تھے

    [​IMG]
     
    • دلچسپ دلچسپ x 2
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,063
    نۓ محاورات سے روشناس کرانے کا شکریہ سسٹرز۔
    اس سے ثابت یہ ہوا کہ محاوروں کی دنیا میں وقت ، زمانے اور حالات کے مطابق تبدیلی اور اضافہ کی ہمیشہ گنجائش رہتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں