دراڑیں ۔۔۔ ایک مکالمہ

سیما آفتاب نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏مارچ 22, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    415
    [​IMG]
    دراڑیں از عمر الیاس

    کیا کر رہے تھے؟

    دُعا۔
    کس چیز کے لئے؟
    ایک دوست کے ساتھ رنجش ہے۔ اُسی کے لیے۔
    بہت خوب۔ کُچھ اور بھی کیِا؟
    کوئی فائدہ نہیں ہو گا کِسی بھی چیز کا۔ اُس نے کُچھ سُننا جو نہیں ۔ خیر چھوڑیں ، یہ بتائیں آپ کیا کر رہے تھے؟
    باغبانی ۔ زمین کو پانی لگا رہا تھا۔
    مزے کی چیز ہے ناں ، باغبانی۔
    بہت ہی مزے کی۔ جانتے ہو ، جب زمین بہت خُشک ہو جائے ، تو کیسی لگتی ہے؟
    کیسی؟
    اُس میں چھوٹی چھوٹی دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔
    ہاں ، یہ تو ہے۔
    دراڑیں یہ بتاتی ہیں ، کہ زمین پیاسی ہے۔ دراڑیں یہ بھی بتاتی ہیں ، کہ دُعا کی سمت میں محنت کی ضرورت بھی ہے۔
    درست۔ سمجھ آ گئی مُجھے آپکی بات۔
    گُڈ ۔ ایک اور بات۔
    جی۔
    پانی لگاتے رہنا چاہیئے، روزانہ کی بُنیاد پر ۔ زمین خشک ہونے کا انتظار نہیں کرنا چاہیئے۔ ورنہ کیسی بھی پر خلوص دُعا ہو ، لگنے والی نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,169
    بہت خوب سسٹر۔ بہت اچھا پیغام ہے۔ اللہ سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,268
    بہت عمدہ!
     
  4. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    415
    آمین!!
    جزاک اللہ خیرا
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. صدف شاہد

    صدف شاہد ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    234
    ٓبے شک بے حد عمدہ

    تیرا بندہ واصفِ بے خبر تیرا راز سمجھا ھے بس اس قدر
    تجھے جب پکارا بچشمِ تر کئی مرحلے تھے جو ٹل گئے
    نامعلوم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    415
    بہت خوب

    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں