23 مارچ کو کیا ہوا تھا

بابر تنویر نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏مارچ 23, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,110
    السلام علیکم
    قیام پاکستان کے پس منظر میں اس دن کی اہمیت تو ہم سب کو معلوم ہونی چاہیے۔ کہ یہی آغاز تھا مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ مملکت کے حصول کا۔ اور اس جدو جہد کے نتیجے میں ہمارا پیارا وطن پاکستان معرض وجود میں آیا۔
    یہ بھی ایک عجیب بات ہے کہ بہت سے پاکستانیوں کو معلوم ہی نہیں کہ اس دن کیا ہوا تھا۔
    فیس بک پر ایک کلپ دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ کسی ٹی وی چینل کا نمائندہ عام لوگوں سے پوچھ رہا تھا کہ 23 مارچ کو کیا ہوا۔ اور بہت حیرت کی بات تھی کہ انہیں اس دن کی اہمیت کے بارے میں معلوم ہی نہیں۔ لوگوں کے چند جوابات یہاں نقل کر رہا ہوں۔

    1- چند لوگوں نے جواب دیا کہ اس دن پاکستان آزاد ہوا تھا۔

    2- ایک صاحب نے جواب دیا کہ اس دن 1965 میں انڈیا نے پاکستان پر بہت بڑا حملہ کیا تھا۔

    3- ایک صاحب سے جب پوچھا کہ اس دن کیا ہوا تھا تو جواب ملا کہ مجھے معلوم نہیں نہیں میں یہاں نہیں تھا۔

    4- اسی طرح ایک بزرگ سے پوچھا تو اس نے بھی کچھ ایسا ہی جواب دیا مجھے معلوم نہیں۔ میں یہاں نہیں رہتا۔ جب اس سے پوچھا کہ تم کہاں رہتے ہو تو جواب دیا کہ میں سوات سے آیا ہوں۔

    پہلی نظر میں تو آپ کو یہ جوابات مسکرانے پر مجبور کر دیں گے۔ لیکن اگر غور کریں تو اپنے عوام کی 23 مارچ کے حوالے سے اس بے خبری پر آپ کو حیرت اور افسوس ہوگا۔ کہ کیا ہم اپنی تاریخ سے اتنے بے خبر ہیں۔
     
    • دلچسپ دلچسپ x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • اعلی اعلی x 1
  2. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,210
    ان پڑھ لوگوں کو تو چلیں معلوم نہیں لیکن جن بچوں کو امریکن اور برٹش سسٹم میں پڑھایا جائے گا تو انہیں کیا معلوم کہ 23 مارچ کو کیا ہوا یا تحریک پاکستان کیا ہے۔ رہا پاکستانی نظام تعلیم تو اس میں ترامیم کر کر کے اس کا کوئی سر پیر ہی نہیں چھوڑا گیا نہ مقصدیت باقی رہی نہ تعمیر، اگر ہے کچھ تو اعلی اور نسلی نوکر پیدا کرنا، پھر بھلا انہیں کیا کہ 23 مارچ کو جنگ لگی تھی، پاکستان آزاد ہوا تھا یا قراردا پاکستان منظور ہوئی تھی!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ ایڈمن

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,107
    بچپن میں ہمیں معلوم تھا. 23 مارچ کو کیا ہوا تھا. جناح ایونیو کی پریڈ اور جہازوں کے کرتب سے متاثر ہوتےتھے. پھر ہم بڑے ہو گئے. اب کچھ یاد نہیں. ویسے بھی اس بات میں کیا رکھا ہے. لوگ تو اپنے رب کو بھی نہیں پہنچانتے.
     
    • متفق متفق x 1
  4. صدف شاہد

    صدف شاہد ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    188
    مجھے یاد ہےمیرے بچپن میں بھی ۲۳ مارچ اور چودہ اگست جیسے دن عید کے تہوار کی طرح منائے جاتے تھے لیکن جب سے شعور کی دنیا میں قدم رکھا ہے تو مجھ پر یہ حقیقت آشکار ہوئی ہے لوگوں کو اب ایسے تاریخی دنوں کے حوالے سےکوئی خاص فرق نہیں پڑتا صرف اتنا ہی کہ ایک چھٹی نصیب ہو گی

    لیکن خیر ہمارے گھر کے بچوں نے اس دن کو خوب اچھی طرح سے منایا اور اس دن کا پس منظر بھی اچھی طرح وہ جانتے ہیں کیونکہ جذبہ حُب الوطنی اور شعور اُبھارنے کے لئے بچوں میں اُن کے اسکول کی طرف سے اک پراجیکٹ دیا گیا تھا جو ۲۲مارچ کو پیش کرنا تھا اُنہوں نے
    میرے بجھتیجے نے یہ کھلونا کار خود بنائی ہے ہارڈبورڈ کی مدد سے یہ آٹومیٹکلی چلتی بھی ہے۔ وہ دوسری جماعت کا طالب علم ہے

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    398
    واقعی افسوس کا مقام ہے ۔۔۔ میں نے ایک تحرہر پڑھی تھی 23 مارچ کے حوالے سے اس کا ایک اقتباس مجھے بہت اچھا لگا۔

    "14 اگست کی بات ابھی تھوڑی مختلف ہے۔ محض ’آزادی‘ تو آپ کو معلوم ہے ایک دن کے فرق کے ساتھ بھارت بھی مناتا ہے۔ اور ویسا ایک دن تو تقریباً تیسری دنیا کے ہر ملک میں منایا جاتا ہے۔ مگر 23 مارچ کا واحد مطلب ’’مسلمان‘‘ کے طور پر جہان میں اپنی شناخت کرانا ہے۔ اپنا قومی وجہِ امتیاز: ’’مسلمان‘‘ ہونا۔ باقاعدہ اس بات کو ملک مانگنے کی ایک بنیاد بنانا کہ ہم ’’مسلمان‘‘ ہیں اور اس بنیاد پر ہم ہندو اکثریت کے علاقوں سے جدا اور خودمختار ہونا چاہتے ہیں۔ اِس ’23 مارچ‘ یعنی قراردادِ پاکستان کی تاویل میں اب کوئی جو مرضی کہہ لے، ’’مسلمان‘‘ اس کا مرکزی مضمون رہے گا۔ اِس مخلوق کو کسی اور قومی تہوار سے آپ ’منہا‘ کر بھی دیں، ’’23 مارچ‘‘ سے اِسے کسی صورت نہیں نکالا جا سکتا۔"

    بشکریہ: ایقاظ میگزین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں