دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی القرویین مسلمان خاتون نے تعمیر کرائی

کنعان نے 'تاریخ اسلام / اسلامی واقعات' میں ‏مارچ 26, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,799
    دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی القرویین مسلمان خاتون نے تعمیر کرائی
    ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے

    یہ یونیورسٹی 1200سال پرانی ہے

    [​IMG]
    university of al-qarawiyyin

    رباط: دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی القرویین مراکش میں ہے جو ایک مسلمان خاتون فاطمہ نے بنوائی۔

    یونیسکو اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق مراکش کے قدیم شہر فاس میں دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی جامعہ القرویین ہے جہاں آج بھی تعلیم و تعلم کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کے جدید دور میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی موجودگی کے باوجود جامعہ القرویین اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ درس و تدریس کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ قرویین شہر سے تعلق رکنے والی رئیس زادی فاطمہ نے یہ جامعہ بنوائی جب کہ ان کی بہن مریم نے جامعہ کے ساتھ مسجد اندلسین بنائی جو اتنی وسیع ہے کہ وہاں 20 ہزار لوگ بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں۔

    [​IMG]
    [​IMG]


    جامعہ القرویین مراکش کے قدیم شہر فاس میں موجود ہے جہاں جابجا عمارتوں پرقرآنی آیات کنندہ ہیں۔ یہ شہر بحراوقیانوس بحیرہ روم کے کنارے آباد ہے۔ یہ درس گاہ 1200 سال سے زائد عرصے سے عرب دنیا کا اہم تعلیم و تعلم کا مرکز ہے۔ اس یونیورسٹی کی عمارت فن تعمیر کی خوبصورتی کی نئی عبارت کہی جا سکتی ہے۔
    [​IMG]

    یونیسکو اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی ہے جب کہ بہت سے ریکارڈز کے مطابق یہ دنیا کی پہلی یونیورسٹی ہے جہاں سند یا ڈگری دینے کا رواج عام ہوا، اس سے قبل ہندوستان میں ٹیکسلا اور نالندہ جیسے تعلیمی ادارے تھے لیکن وقت کے ساتھ یہ ادارے اجڑ گئے اور ان میں درس و تدریس کا سلسلہ بند ہو گيا تاہم مراکشی حکومتوں نے اس قدیم شہر اور تاریخی درس گاہ کا پورا خیال رکھا گیا جس کی بدولت اس یونیورسٹی کی عمارت اور دیگر حصے فن تعمیر کی خوبصورت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    جامعہ القرویین میں مرد و خواتین بڑی تعداد میں اب بھی زیر تعلیم ہیں جن میں اکثریت کی تعداد دیگر ممالک سے ہے۔بیرون ممالک سے آنے والے طلباو طالبات کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
    فاطمہ الفحری نے جامعہ القرویین کو مدرسے کے ساتھ تعمیر کرایا جہاں دینی تعلیم نے اسے مسلم دنیا کا مقدس تعلیمی ادارہ بنا دیا ،اس جامعہ کا 1963 میں مراکش کے جدید ریاستی یونیورسٹی سسٹم سے الحاق کیا گیا۔


    [​IMG]

    شکریہ ایکسپریس نیوز
     
    • معلوماتی معلوماتی x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,232
    بہت عمدہ اور قابل فخر بات ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس سے بھی کم و بیش دو اڑھائی سو سال پہلے مدینہ یونیورسٹی کی ابتداء اصحابہ صفہ کی صورت میں خود رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے کی تھی۔ اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں