قابلیت کیا ہے؟

صدف شاہد نے 'نثری ادب' میں ‏مارچ 27, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. صدف شاہد

    صدف شاہد نوآموز.

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    308
    اس نے بڑے اچھے نمبروں سے میٹرک پاس کیا تو بڑے فخر سے معروف کالج میں داخلہ لینے پہنچا۔ انٹریو لینے والے نے پوچھا،
    " قابلیت کیا ہے ؟"
    " جی میں نے اے ون گریڈ میں میٹرک پاس کیا ہے "
    " میں تمھاری نہیں تمھارے باپ کی قابلیت پوچھ رہا ہوں ،کرتے کیا ہیں وہ ؟"
    " جی وہ ہیڈ کلرک ہیں "
    "بس تمھاری قابلیت کم ہے، تم کسی چھوٹے کالج میں داخلہ لے لو۔یہاں کی قابلیت دو لاکھ روپے ہے۔"
    اور وہ بوجھل قدموں کے ساتھ کسی چھوٹے کالج کی طرف چل پڑا۔ تعلیم ختم ہوئی تو نوکری کی تلاش شروع ہوئی، ایک دفتر میں بھی اس سے یہی سوال ہوا!
    "قابلیت کیا ہے"
    "جی ایم اے اکنامکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے " اس نے بڑے فخر سے جواب دیا۔
    "میں اس قابلیت کی نہیں جیبی قابلیت کی بات کررہا ہوں"
    "جی وہ تو کچھ بھی نہیں"
    "تو ملازمت بھی کہیں اور تلاش کرلو" جواب ملا۔
    وہ پھر واپس چلا گیا۔ جیسے تیسے زندگی گزاری اور موت آگئی، قبر میں پہنچے تو فرشتہ آٓپہنچا
    سوال کیا " عمر کیسےگزاری ، یعنی قابلیت کیا ہے؟"
    "جی میں نے میٹرک میں اے ون گریڈ پاس کیا ہے، ایم اے اکنامکس میں گولڈ مڈل حاصل کیا، بڑی مشکلات سے ملازمت ملی، اور بہت کمایا۔ مرتے وقت بچوں کے لیے بیس لاکھ روپے نقد اور پچاس لاکھ کی جائیداد بھی چھوڑ دی"
    "مجھے دنیاوی قابلیت نہ بتاؤ" فرشتے نے کڑک کر کہا،"وہ قابلیت بتاؤ جسکی بنا پر پل صراط سے گزرو گے"
    وہ چپ رہا اور سوچتا رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ اس کے پلے تو کچھ بھی نہ تھا اور اب وہ واپس بھی نہیں جاسکتا تھا۔

    منقول
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    جزاک اللہ خیرا!

    یقیناً اصل کامیابی تو روز آخرت میں کامیابی ہی ہے، ہم لوگ اسے ڈگریوں، سٹینڈرڈ، روپے پیسے اور دنیاداری میں ڈھونڈتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    501
    بہت عمدہ پیغام

    اللہ کے ہاں قابلیت کا معیار صرف تقوی ہے

    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں