حق ... حق ہو کر رہے گا !

SZ Shaikh نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏مارچ 28, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. SZ Shaikh

    SZ Shaikh رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    51
    وَلا تَهِنوا وَلا تَحزَنوا وَأَنتُمُ الأَعلَونَ إِن كُنتُم مُؤمِنينَ (سورة آل عمران : 139)
    ''کمزوری نہ دکھاؤ اور غم نہ کرو، تمہی غالب ہو اگر مؤمن ہو۔''


    دنیا کا نظام اللہ تبارک و تعالی نے ایسے اصولوں پر استوار کیا ہے۔ اس میں حق اور باطل باہم ٹکراتے رہتے ہیں متصادم رہتے ہیں کشمکش کی کیفیت سے دوچار رہتے ہیں کبھی صرف اہل بصیرت کو نظر آتے ہیں اورکبھی کبھار اہل بصارت بھی اس کو دیکھ لیتے لیکن تاریخ کا کوئی لمحہ ایسا نہیں گزرا ہے کہ حق اور باطل کی یہ کشمکشس روئے زمین پر جاری نہ ہو۔ اور جس کو اہل زمین نے محسوس نہ کیا ہو ۔ اور یہ کیفیت ہر دور میں جاری اور ساری رہے گی - آج بھی حالات بالکل ایسے ہی نظر آرہے ہیں باطل کی تند آندھی اپنے پورے لاو لشکر کے ساتھ حق کو مٹانا چاہتی ہے مگر ہمیں یاد رکھنا ہے کہ "یہ تو چلتی ہے تجھے اڑانے کے لئے" آج بظاہر حق بہت کمزور اور بے بس نظر آرہا ہے اور یہ ہر دور میں اسی طرح رہا اور تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ حق باطل کے سامنے بظاہر ہمیشہ کمزور ہی رہا۔ مگر ہمیشہ سرخرو رہا۔ "اور وہ جن سے لوگوں نے کہا کہ، "تماررے خلاف بڑی فوجیں جمع ہوئی ہیں، اُن سے ڈرو"، تو یہ سن کر ان کا ایمان اور بڑھ گیا اور اُنہوں نے جواب دیا کہ ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور وہی بہترین کارسا ز ہے۔ (قرآن 3 : 173 )

    اہل حق کا ایمان اور بھی زیادہ مضبوط اور پختہ اس وقت ہوتا ہے جب باطل اپنے طاقت کہ بل پر حق کو مٹانے کے در پر ہوتا ہے۔اور مصیبتوں اور غم کے گھٹا ٹوپ اندھیرے چاروں طرف چھائے ہوتے ہے ۔اور شدید تنگی اور مصائب چاروں طرف سے گھیر لیں تو اسے یقین ہوتا ہے کہ اب مدد اور نصرت اب بالکل قریب ہے اور وہ ذرا بھی نہیں گھبراتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ آخری فتح اہل حق کی ہے اور حق غالب ہو کر رہنا ہے ۔

    وَقُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۚ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا۔۔۔
    "اور کہہ دو کہ حق آیا اور باطل مٹ گیا، بے شک باطل مٹنے ہی والا تھا"۔(قرآن 17 : 81)


    آخر ہماری ناکامی کے اسباب کیا ہے؟ اور کس طرح ان لوگوں نے باطل سے ٹکڑ لی اور دیں حق کو نافذ کیا۔اور آج ہم کیوں باوجود وسائل اور سارے سازوسامان کے حق کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہے. آج ہم نے اپنی سوچ روش اور سب سے بڑھ کر اللہ پر تو کل کی جو شرط تھی اس کو پورا کرنے سے قاصر ہیں وہ شرط کیا تھی ؟

    "واعتصموا بحبل الله جميعا ولا تفرقوا" (قرآن 3 : 103) ۔ اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامو اور تفرقہ میں نہ پڑو۔

    دراصل ہم نے ہمارا اصل جوہر کھو دیا ہے۔ اور تفرقہ دین کو مونڈ دیتی ہے- نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آپس کی پھوٹ مونڈ دیتی ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ سر کو مونڈ دیتی ہے بلکہ یہ تو دین کو مونڈ دیتی ہے۔ (یعنی انسان کو تباہی کی طرف لے جاتی ہے) اور دوسری سب سے بڑی وجہ قرآن سے دوری۔ آج ہم نے اس کے احکامات کو پس پشت ڈال دیا۔ جب کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے ساتھ غلبہ کا وعدہ ایمان کی شرط کے ساتھ فرمایا ہے۔ ہمیں اپنا بھولا سبق پھر سے یاد کرنا ہوگا

    ؎سبق پھر پڑھ صداقت کا ، عدالت کا ، شجاعت کا

    لیاجائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا !

    تاریخ گواہ ہے کہ جس قوم سے صداقت ختم ہوجائے وہاں منافقت ڈیرے جمالیتی ہے۔ عدل جس کا شیوہ نہ ہو وہاں ظلم و ستم کا راج ہوتا ہے۔ اور پھر جس قوم سے شجاعت ختم ہو جائے تو پھر اس کی اپنی کوئی مرضی نہیں رہتی ۔ اور عالمی دہشت گردوں کی چاکری اس کا مقدر بن جاتی ہے۔ اور آج ہم اسی دور میں جی رہے ہیں - الغرض اہل باطل متحد اور اہل حق منتشر نظر آتے ہیں - باطل اپنی عارضی فتح پر ہمیشہ کی طرح نازاں ہے- لیکن اہل حق کو کیا ہوا ہے کہ وہ اصل منزل کو بھول کر سفر کو ہی منزل سمجھ بیٹھے ہیں- نظام کائنات اور وقت کی گردش کا خاصہ رہا ہے کہ تعداد ان کے لئے معنی نہیں رکھتی اور ہر دور میں اہل حق مختلف صورتوں میں پائے جاتے ہیں جو فی الحقیقت نظام کائنات کے جاری و ساری رہنے کا با عث بنتے ہیں- بس ہمیں اپنے کردار او سیرت کی تعمیر کرنی ہو گی۔ جذبوں کو مہمیز دینا ہو گا۔ ایک ملت بننا ہو گا پھر انشاءاللہ ہر معرکہ سر کر سکتے ہیں۔

    ؎فرد قائم ربط ملت سے ہے، تنہا کچھ نہیں

    موج ہے دریا میں، اور بیرون دریا کچھ نہیں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • اعلی اعلی x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ ایڈمن

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,064
    عمدہ. اسلام غالب ہو کر رہے گا. ان شاء اللہ. اللہ سے حسن ظن رکھنا چاہیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,122
    بہت اعلی!

    ایک ملت بننے کے لئے ہمیں فرقہ پرستی سے بالاتر ہو کر قرآن و سنت پر یکجا ہونا ہوگا!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. SZ Shaikh

    SZ Shaikh رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    51
    جزاک اللہ خیرا ۔۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں