خانہ کعبہ کے اوپر پرواز ممکن نہیں۔ ایک تحقیق

بابر تنویر نے 'متفرقات' میں ‏اپریل 3, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,212
    ریاض(آئی این پی) خانہ کعبہ کے اوپر سے پرواز کرنا کسی صورت ممکن نہیں،خانہ کعبہ زمین کے مرکز میں واقع ہے ، زمین کی کشش ثقل زیادہ ہونے سے تمام اشیاء اس کے اطراف میں پھیل جاتی ہیں،یہاں شدید مقناطیسی کشش پائی جاتی ہے، پرندے بھی دائیں بائیں پرواز کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جدید سائنس کے تحت کی جانے والی تمام پیمائشوں اور پیمانوں کے مطابق خانہ کعبہ بلا شک و شبہ زمین کا مرکز ہے۔ یہ وہ مقام ہے جو زمین کے بالکل بیچ میں واقع ہے۔زمین کے درمیان کا مقام ہونے کی وجہ سے قدرتی طور پر زمین کی تمام کشش ثقل کا مرکز بھی یہی مقام ہے اور یہی وہ خاصیت ہے جو اسے دوسرے مقامات سے منفرد بناتی ہے۔ زمین کی کشش ثقل کا مرکز ہونے کی وجہ سے یہاں شدید مقناطیسی کشش پائی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں کسی چیز کا پرواز کرنا نا ممکن ہے۔اگر آپ اپنے ہاتھ میں مقناطیس کا ٹکڑا لیں تو آپ دیکھیں گے کہ اس کے بالکل درمیان میں کوئی چیز نہیں چپک سکتی، مقناطیسی کشش کے اثر سے وہ شے ہوا میں جھولتی ہوئی مقناطیس کے دائیں یا بائیں طرف چپک جائے گی۔

    حوالہ روزنامہ جنگ
     
    • غیر متفق غیر متفق x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,216
    مجلس پر پہلے گفتگو ہو چکی ہے کہ ایسا کوئی ثبوت یا دلیل نہیں ہے کہ کشش ثقل کی وجہ سے پرواز ممکن نہیں. اور یہ بھی تحقیق موجود ہے کعبہ زمین کا مرکز نہیں ہے. بلکہ مرکز سے ہٹ کر ہے. کعبہ کے اوپر سے پرندے اکثر پرواز کرتے رہتے ہیں. اہل مکہ عینی شاہد ہیں. مگر انٹرنیشنل یا ڈومیسٹک پروازیں یہاں سے نہیں گزرتی ہیں. کیونکہ مکہ روٹ پر نہیں. اور نا ہی کوئی ائر پورٹ یہاں پر ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,283
    سیکورٹی وجوہات کی بناء پر خانہ کعبہ کے اوپر سے جہاز یا ہیلی کاپٹر کی پرواز کی پابندی ہے۔ باقی ضرورت کے وقت اوپر سے کرینیں بھی گزرتی رہی ہیں اور پرندے وغیرہ تو عام طور پر اوپر سے اڑتے ہی رہتے ہیں۔ ویسے اگر واقعی کشش ثقل اتنی زیادہ ہوتی تو طواف کرنے والے ایک قدم رکھنے کے بعد دوسرا قدم اٹھا نہ پاتے ۔ ۔ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  4. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    106
    اور جب تک حقیقت حال عوام اور علماء کو معلوم ہو اس وقت تک بڑی بڑی کانفرنسیں اور تقریریں اس پہلو پر کر چکے ہوں گے۔

    پھر کچھ نہ کچھ تأویلیں ڈھونڈھتے پھریں گے۔۔۔۔


    افواہوں اور بڑھا چھڑا کر باتیں کرنے سے اللہ ہمیں بچائے۔ آمین۔
     
    • متفق متفق x 1
  5. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    454
    یعنی خانہ کعبہ کے اوپر پرواز نہ ادب کا معاملہ ہے نہ سائنس کا؟
     
    • متفق متفق x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,216
    ادب کا معاملہ تو ہے. مگر ادب و تعظیم، احترام ویسا روا ہے. جیسا کہ خانہ کعبہ کے مالک نے حکم دیا ہے. مزید تفصیل لنک پر موجود ہے
    تعظیم مکہ معظمہ سے متعلق چالیس حدیثیں‌
    http://www.urdumajlis.net/threads/10540/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    454
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,817
    السلام علیکم

    کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ، جدہ کا روٹ میپ پیش کرتا ہوں سعودی سول ایوی ایشن نے سارے روٹس باہر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر کہیں گے تو اسے مزید چھوٹا کر کے دکھا سکتا ہوں جس سے تمام فلائٹس جن ملکوں سے چلتی ہیں اس کا بھی مشاہدہ ہو جائے گا۔


    [​IMG]

    [​IMG]
    رن ویز

    [​IMG]


    والسلام

     
    • معلوماتی معلوماتی x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,212
    نہیں ٹھیک ہے سمجھ میں آ گيا کنعان بھائ
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 2
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,212
    جزاک اللہ خیرا عکاشہ بھائ۔ اس تھریڈ کا مقصد پورا ہوا۔ الحمد للہ
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں