"حبل اللہ" اللہ کی رسی سے کیا مراد ہے؟

محمدیاسین راشد نے 'قرآنی الفاظ ، اصطلاحات ، تراکیب و تراجم' میں ‏اپریل 8, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمدیاسین راشد

    محمدیاسین راشد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 21, 2017
    پیغامات:
    16
    "حبل اللہ" اللہ کی رسی سے کیا مراد ہے؟
    -----------------------------------------------------------------
    "حبل اللہ" سے کیا مراد ہے؟ اس پر امام طبری رحمہ اللہ تین تفسیریں نقل کرتے ہیں:
    1. حبل اللہ سے مراد ہے:
    "الجماعۃ" ہے یہ تفسیر عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے آتی ہے.
    2. اس سے مراد ہے:
    قرآن اور وہ عہد جو قرآن میں اللہ نے (اپنے بندوں سے) لیا ہے.
    یہ تفسیر عبد اللہ بن مسعود، نیز قتادہ، سدی، مجاہد، عطاء اور ضحاک رحمہم اللہ سے مروی ہے۔

    3. اس سے مراد ہے: "خالص توحید" ہے
    یہ تفسیر ابوالعالیہ اور ابنِ زید سے مروی منقول ہے.

    امام ابن جریر طبری رحمہ اللہ "حبل اللہ" پر اپنی جامع تفسیر بیان کرتے ہوئے رقمطراز ہیں:

    "وَاعۡتَصِمُوا بِحَبۡلِ اللّٰه جَمِیۡعاً: تمسَّكوا بدين الله الذي أمركم به، وعهده الذي عَهده إليكم في كتابه إليكم، من الألفة والاجتماع على كلمة الحق، والتسليم لأمر الله."

    یعنی مضبوطی سے پکڑ لو اللہ کے دین کو جو اس نے تمہارے لیے دستور ٹھہرایا ہے، اور اُس کے عہد کو جو اُس نے تمہارے ساتھ اپنی کتاب میں باندھا ہے، یعنی مجتمع اور ایک رہنا، حق کے بول پر اور خدا کے دستور کے تابع رہنے پر.
    امام ابن عبدالبر رحمہ اللہ حضرت عبداللہ بن مسعود کا خطبہ نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں.

    " أَيُّهَا النَّاسُ عَلَيْكُمْ بِالطَّاعَةِ وَالْجَمَاعَةِ فَإِنَّهَا حَبْلُ اللَّهِ الَّذِي أَمَرَ بِهِ وإن ما تكرهون في الجماعة خير مما تُحِبُّونَ فِي الْفُرْقَةِ."

    لوگو اطاعت اور جماعت کو لازم پکڑو؛ کیونکہ یہی ہے "اللہ کی رسی" جس (کو تھامنے) کا اُس نے تمہیں حکم دے رکھا ہے. اور دیکھو جماعت (اکٹھا رہنے) میں تمہیں جو چیزیں پریشان کرتی ہیں وہ اُن چیزوں سے کہیں بہتر ہیں جو ٹولے ٹولے ہونے کی صورت میں تمہیں بہت بھلی لگتی ہیں.

    (التمھید لابن عبد البر: 21/269)

    (M★Y★R)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,251
    جزاک اللہ خیرا!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں