ہم آہنگی

سیما آفتاب نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏اپریل 8, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    398
    ہم آہنگی...
    کیا ساتھ چلنے کا نام ہم آہنگی ہے؟
    کیا نبھا کر لینے کا نام ہم آہنگی ہے؟
    کیا گزارا کر لینے کا نام ہم آہنگی ہے؟
    کیا دوسرے کے رنگ میں رنگ جانا ہم آہنگی ہے؟

    شاید نہیں...
    ساتھ چلنا، نبھا کر لینا، گزارا کر لینا اور رنگ میں رنگ جانا اچھا ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں
    شور نہیں ہوتا
    لڑائی نہیں ہوتی
    وقت گزرتا جاتا ہے

    پر یہ ہم آہنگی نہیں

    ساتھ چلنا ایک اور ایک دو تو بناتے ہیں پر ہم آہنگی ایک اور ایک گیارہ، اکیس یا تیس بنا دیتی ہے

    ہم آہنگی ایسا ساتھ ہے جہاں سب ساتھ چلنے والے اپنے اپنے رنگ لے کر آتے ہیں، بات چیت کرتے ہیں، ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں، اپنی اپنی صلاحیتوں کا بہترین حصہ اس ساتھ کو دیتے ہیں اور نئی سوچ کے جنم پر پریشان نہیں ہوتے. اور یہ سب بخوشی و رضا ہوتا ہے.

    ہم آہنگی میں صلاحیتیں ضرب دی جا سکتی ہیں اگر
    اسے یکتا ہونا سمجھا جائے یکساں ہونا نہیں

    لہزا یہ کوشش کر کے دیکھیں اپنے گھر میں، اپنے بچوں کے ساتھ، اپنے ساتھیوں کے ساتھ....

    ہم آہنگ ہوں اور آگے بڑھتے جائیے

    مریم خان.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,251
    میرے خیال میں ہم آہنگی وہ حس ہے جس کے ذریعے دو افراد ایک دوسرے کی ان کہی باتوں کو سمجھ لیں، ایک دوسرے کے خیالات کو پڑھ لیں، نہ صرف ایک دوسرے کی خواہشات کو جان لیں بلکہ ہر دم ان پر پورا بھی اتریں۔
     
    • متفق متفق x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. صدف شاہد

    صدف شاہد ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    206
    بہت عمدہ سس جی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    398
    خوب
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں