صبر کیا ہے؟؟

سیما آفتاب نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏اپریل 18, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    371
    صبر کیا صرف یہ ہے کہ مشکل پڑے تو انسان شکوہ زبان پر نہ لائے؟
    نہیں!

    • مشکل ہی نہیں، عین خوشی کے وقت آپے سے باہر نہ ہونا بھی صبر ہے۔

    • بھری محفل میں کسی کی بات اچکے بغیر اپنی باری کا انتظار کرنا بھی صبر ہے۔

    • چار پیسے آ جائیں اور انسان برانڈڈ کپڑے جوتے پہن لے تو اسکی قیمت کا اشتہار نہ لگانا بھی صبر ہے۔

    • لائن میں لگ کر چڑ چڑ کیے بغیر اپنی باری کا انتظار کرنا بھی صبر ہے۔

    • سگنل پر بتی سبز ہو جائے اور اگلی گاڑی کے چلنے میں ایک لمحہ زیادہ لگ جائے تو ہارن نہ دینا بھی صبر ہے۔

    • گرمی کےروزے ہوں اور پیاس لگی ہو، ایسے میں ہائے ہائے نہ کرنا بھی صبر ہے۔

    • اور انباکس میں اگر آپکے میسج کے اگلے کچھ گھنٹے میں جواب نہ آئے تو خاموشی سے جواب کا انتظار کرنا بھی صبر ہے۔

    نیر تاباں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
  2. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,097
    بہت عمدہ شیئرنگ!

    صبر پر بڑی بڑی مصیبتوں کو آسان بنا دیتا ہے اور بے صبری چھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑی مشکلات میں تبدیل کر دیتی ہے۔

    سگنل پر بتی سبز ہونے پر جو سب سے پیچھے کھڑا ہوتا ہے وہ بےچارہ زیادہ بے صبرا ہو رہا ہوتا ہے اور بار بار ہارن بجا کر اگلوں کو جلدی نکلنے کا کہتا ہے، سعودیہ میں اس کا مشاہدہ عام ہے اور جو سب سے آگے کھڑا ہوتا ہے اسے کوئ ٹینشن ہی نہیں ہوتی کہ بتی کی طرف دھیان دے کہ اسے پتہ ہوتا ہے جب سبز ہوگی تو ہارن بجنا شروع ہو جائیں گا۔ ایک دن ہم کہیں جا رہے تھے کہ مجھ سے آگے ایک گاڑی سگنل پر اس طرح کھڑی تھی کہ سگنل کی لائیٹ اس سے پیچھے تھی اور وہ آرام سے کھڑا کا سگریٹ کے کش لگا رہا تھا، جیسے ہی بتی سبز ہوئی میں نے بغیر ہارن دیے گاڑی سائیڈ سے نکالی اور یوٹرن لیتے ہوئے اسے دیکھا تو وہ ہاتھوں کہ اشارے سے کہہ رہا تھا "ایش ھذا" یعنی یہ کیا؟؟؟ :p
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    371
    بے شک صبر آپ میں وہ قوت پیدا کرتا ہے جس کی بدولت آپ ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کا حوصلہ پاتے ہیں خود میں۔

    یہ تو سگنل کی بات ہے ۔۔۔ یہاں تو عام طور پر بھی جب شدید ٹریفک جام ہو تو بھی ہارن بجانا اپنا اخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں جیسے ہارن بجانے سے گاڑی کے پر نکل آئیں گے اور وہ اڑنا شروع کردے گی۔ :LOL:

    مجھے ایک لطیفہ یاد آگیا اس پر
    ایک خاتون کی گاڑی راستے میں بند ہو گئی اور کسی صورت اسٹارٹ ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی ۔۔ اسی دوران اس کے پیچھے ایک شخص مسلسل ہارن بجائے جا رہا تھا ۔۔ تنگ آکر وہ خاتون گاڑی سے باہر نکلیں اور اس آدمی سے آکر بولیں "آپ میری گاڑی اسٹارٹ کردیں میں اتنی دیر آپ کی گاڑی کا ہارن بجا دیتی ہوں" :LOL:
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں