خود کھانا گرم کرلو ۔۔۔ ایک مکالمہ

سیما آفتاب نے 'گوشۂ نسواں' میں ‏اپریل 22, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    371
    [​IMG]
    خود کھانا گرم کرلو ۔۔۔ ایک مکالمہ
    از عمر الیاس

    کمال ہے بھئی۔ کیا کیا نعرے لگ رہے ہیں۔

    ہاہاہاہا۔ کچھ نہیں ، بس ایک مصروفیت ہے نام نہاد فیمینسٹوں اور ان کے بیکار مباش مخالفین کی۔

    اچھا ! بس ایک اور مصروفیت؟

    جی۔

    کیسے؟

    معاملہ حقوق و فرائض سے آگے کا نہیں ، بہت پیچھے کا ہے۔ انگریزی لُغت میں بھی ریسپانسبلٹی کا آر ، رائٹس کے آر سے پہلے آتا ہے۔

    تو کیا یہ مطالبہ غلط ہے خواتین کا؟

    چلیں ، بنیادی باتوں سے شروع کرتے ہیں ۔ خواتین کون ہوتی ہیں؟

    لیڈیز۔ ہماری اس دنیا کی صنفِ محترم۔ ہماری تخلیق کا ایک اہم ترین عنصر۔ ہماری مائیں ، بہنیں ، بیٹیاں ، گھر والیاں۔

    اور۔ اسکے علاوہ؟


    اسکے علاوہ ، ہماری عزّت و حُرمت کے استعارے۔ ایک حدیث کے مطابق “آبگینے”۔ ہمارے سب سے اچھے رشتوں کی پہچان۔ ہمارے معاشرتی نظام کا سب سے اہم ستون۔

    بات یہ ہے ، کہ آپ کی یہ ڈیفینیشن ہی مختلف ہے ان فیمینسٹوں سے۔ وہ تو “یکساں” سے ہٹ کر کوئی اصطلاح ماننے کو تیّار ہی نہیں۔ اور اُن کا مخالف کیمپ ، اس کے بالکل اُلٹ سوچتا ہے۔ دو انتہاؤں کی دوری پر ہیں یہ لوگ۔

    پر ، یکساں تو ایک عجیب و غریب لفظ ہے۔ اصل لفظ تو ہونا چاہیئے: “مِلتا جُلتا”۔ یکسانیّت ، برابری جیسے الفاظ تو اس معاملے میں سمجھ سے ہی باہر ہیں۔

    ہماری اصطلاحیں ، ہماری ذہنی سمجھ بوجھ کا پتہ دیتی ہیں۔ ہمارے مطالبات ، حقوق و فرائض کی سمجھ کا پتہ دیتے ہیں۔ آپ خود ہی بتائیں ، جس مائنڈ سیٹ کی ، خاتون کی ڈیفینیشن ہی متعصب ہو ، وہ ‘خود کھانا گرم کر لو’ اور ‘میرا جسم میری مرضی’ سے آگے کیا سوچے گا۔

    پر بات یہ ہے کہ معاشرے اور دُنیا میں بنتِ حوا کا سٹیٹس متعیّن کرنے میں یہی مائنڈ سیٹ کار فرما ہیں۔

    یہ مائنڈ سیٹ کار کُچھ عرصہ ہی ہوا ، وجود میں آئے۔ ورنہ دس ہزار سالہ تہذیبی تاریخ میں بنتِ حوا کو حقوق و فرائض کے لئے کوئی بیانیہ نہیں گھڑنا پڑا۔

    تو کیا کرنا پڑا؟

    بنتِ حوا کا مقام ، عزّت اور حرمت بنتِ حوا بننے میں ہی ہے۔ اور ، اِسی سے ابنِ آدم ، ابنِ آدم بنتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • مفید مفید x 1
  2. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,087
    بہت عمدہ، شیئر کرنے کا شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,775
    کھانا خود گرم کرو… جواب حاضر ہے!

    گل نو خیز اختر
    بدھ 21 مارچ 2018م​


    حال ہی میں حقوقِ نسواں کی حامی خواتین نے اپنی آزادی کے لیے ایک دلچسپ مارچ کیا ہے ‘ مستورات نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مرد حضرات کے لیے تحریر تھا کہ ''کھانا خود گرم کرو‘‘۔ اگرچہ اور بھی کئی جملے تھے لیکن وہ سارے اگر یہاں لکھے تو سنسر ہو جائیں گے‘ اس لئے نہ لکھنا ہی بہتر ہے‘ اور اسی لئے نہیں لکھ رہا۔ یقین کیجئے جب سے یہ خبر سنی ہے‘ دل میں نارِِ جہنم جل رہی ہے‘ بلکہ بھڑک رہی ہے اور اس کے شعلے بلند سے بلند تر ہوتے جا رہے ہیں۔ تین چار دفعہ تکیے کو دندی کاٹ چکا ہوں اور اس سے زیادہ مرتبہ اپنے آپ کو‘ لیکن کسی بھی طرح سکون نہیں مل رہا۔ مسلسل اِدھر سے اُدھر چکر لگا رہا ہوں۔ مجھے پتا ہے سارے مردوں کا یہی حال ہو رہا ہو گا اور وہ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ کیا کوئی ایسا دبنگ اور نڈر مسیحا بھی آئے گا جو خواتین کی اِس بات کا دھڑلے سے جواب دے گا...

    دوستو بزرگو! انتظار ختم ہوا... اللہ نے آپ کی دعائیں سن لی ہیں بلکہ یوں کہیں کہ آپ کی کوئی نیکی کام آ گئی ہے۔ تھا جس کا انتظار وہ مرد ٹانگے والا آ گیا... پیچھے پیچھے ہٹ جائیں۔ آپ سب بھائیوں کی جنگ میں اکیلا لڑوں گا‘ صرف اتنی گزارش ہے کہ میں ٹانگوں پر کفن باندھ کر... سوری... سر پر کفن باندھ کر یہ کالم لکھ رہا ہوں لہٰذا اگر اس کے بعد مجھ پر کوئی زنانہ خود کش حملہ ہوا تو پلیز میری قبر کے کتبے پر یہ الفاظ ضرور لکھوا دیجئے گا کہ ''یہ کھل نائیک انسان مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے زنانہ وار سے شہید ہوا اور سارے شہر کو حیران‘ پریشان ‘ ویران وغیرہ کر گیا‘‘۔

    ہاں تو آغاز کرتے ہیں... فرمایا کہ ''کھانا خود گرم کرو‘‘۔
    اگر یہ بات ہے تو آج کے بعد کیبل کی تار خود ٹھیک کرو۔ گاڑی کا ٹائر خود بدلو۔ جیک خود لگائو۔ گھر کا کرایہ خود ادا کرو۔ تندور سے روٹیاں خود لائو۔ بچوں کی کٹنگ خود کرائو۔ کھمبے پر چڑھ کر ٹرانسفارمر خود ٹھیک کرو۔ چوہے خود مارو۔ کاکروچ خود بھگائو۔ فیوز بلب خود تبدیل کرو۔ سفیدی خود کرو۔ چوکیداری خود کرو۔ رات کے ڈیڑھ بجے انڈے ڈبل روٹی خود لائو۔ بچوں کے سکول کی فیسیں خود ادا کرو۔ پانی کی بڑی بوتل خود اٹھا کر سٹینڈ میں لگائو۔ خراب گاڑی کو دھکا خود لگائو۔ بیڈ کی 'بائی‘ نکل جائے تو خود ٹھیک کرو۔ چھت کے پنکھے خود صاف کرو۔ بکرے کے حلق پر خود چھری پھیرو۔ کھال خود اتارو۔ بوٹیاں خود بنائو۔ ٹوٹی ہوئی میز میں خود کیل ٹھونکو۔ خراب سوئچ خود بدلو۔ شاپنگ کے دوران بچے خود اٹھائو۔


    علاوہ ازیں موٹر سائیکل کے پلگ کا کچرا خود صاف کرو۔ بس کے پیچھے لٹک کر خود سفر کرو۔ خالی سیٹ نہ ہونے کی صورت میں خود کھڑی رہو۔ گٹر کی صفائی خود کرو۔ چھت کا لینٹر خود ڈالو۔ اوون خود مرمت کرو۔ آٹے کی بوری خود اٹھا کر لائو۔ سیرپ کی بوتل کا ڈھکن خود کھولو۔ جنازے کو کندھا خود دو۔ شادی بیاہ کی دیگیں خود پکائو۔ سائیکل کو پنکچر خود لگائو۔ پلاٹ خود خریدو۔ گھر خود بنائو۔ ویگن خود چلائو۔ بھاری صوفے خود اِدھر اُدھر کرو۔ مسلم شاور کا پائپ خود بدلو۔ ٹینکی ختم ہونے کی صورت میں باہر سے پانی کی بالٹیاں خود بھر کے لائو۔ چھپکلی کو خود باہر بھگائو۔ واشنگ مشین کا وہیل خود تبدیل کرو۔ آدھی رات کو خود پیزا ڈلیور کرو۔ گاڑی کی کمانیاں خود ٹھیک کرو۔ بجلی ‘ سوئی گیس‘ ٹیلی فون اور پانی کے بل خود بھرو۔ موبائل کے کارڈز اپنی جیب سے خریدو۔ دودھ والے کو اپنے پرس سے پیسے ادا کرو۔



    بقیہ حصہ یہاں سے مطالعہ فرمائیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  4. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,087
    یہ غالبا شیئر ہو چکا ہے
     
  5. صدف شاہد

    صدف شاہد ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    150
    عمدہ تحریر ہے سس جی ۔۔۔
    اس نعرے کے بارے کچھ خیال ایسے بھی پڑھے ہیں ۔۔۔۔۔۔

    کھانا خود گرم کر لو۔۔۔۔۔۔

    اس نعرے میں ذرا سی تبدیلی۔۔۔۔۔ )
    کھانا خود گرم کر لو۔۔۔ اور صرف اتنا کرنا جتنا کھا لو۔۔۔۔ بار بار کھانا گرم کرنے سے مضر صحت ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ""

    لیکن یہ نعرہ نہ رہا ۔۔ یہ تو بھاشن ہو گیا )

    چند دن طبیعت خراب رہی۔۔۔۔۔

    میرے بیٹے نے بیڈ پر ناشتہ دیا۔۔۔
    بغیر پوچھے فرائی انڈا اور آملیٹ بنا دیا۔۔۔۔۔۔
    اس کے باوجود وہ مرد ہی رہا۔۔۔۔۔
    دیسی بدیسی کھانے وہ ایسے شاندار بناتا یے کہ بزعم خود
    گرہستن عورتیں بھی حیران ہوں۔۔۔۔۔۔

    شام کو میری بیٹی آئی۔۔۔۔
    اس نے بہن کے لیے ڈائنگ ٹیبل سجایا۔۔۔۔۔
    بہت دنوں بعد ملاقات ہوئی تھی
    پھر دونوں کے قہقہے بلند ہونے لگے۔۔۔
    واپس جانے لگی تو کہا ۔۔۔ امی جلدی جانا ہے۔۔۔۔
    آئمہ کے سونے کا وقت ہے۔۔
    مبین ادھر امی جان کی طرف شفٹنگ میں
    مصروف ہیں
    میں کچن کی شاپنگ کرتی ہوئی جاؤں گی

    دودھ ۔۔ دہی۔۔۔ انڈے کی شاپنگ کرتے ہوئے بھی وہ ایک عورت رہی۔۔۔۔ محبت کرنے والی ماں
    اور احساس کرنے والی شریک حیات۔۔۔۔۔

    حقیقت یہ ہے کہ مجھے آج تک ۔۔۔ ان اصولوں اور تقسیم کار کی سمجھ ہی نہیں آئی۔۔۔۔۔

    کھیتوں میں کام کرتی ۔۔۔ ٹوکری ڈھوتی عورت۔۔۔۔
    دن رات معاش کی چکی میں پستے مرد۔۔۔۔۔۔

    آخر احساس کے نقطہ اتصال پر ملنے میں کیا مسئلہ ہے؟
    فیمنسٹ ۔۔۔ کے مطلب بھی آتے ہیں کیا؟
    ہر معاشرے میں پہلے
    فیمنسٹ ۔۔ مرد تھے۔۔۔۔

    کھانا خود گرم کر لینے والے ابا جی۔۔۔۔۔ دبے قدموں چلتے کہ کسی کی نیند نہ خراب ہو جائے۔۔۔۔

    پتا نہیں دنیا کس طرف جا رہی ہے۔۔۔


    نفس کی آگ۔۔۔۔
    شکم کی آگ۔۔۔
    اکیسویں صدی۔۔۔

    اللہ اکبر

    از صدف مرزا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  6. صدف شاہد

    صدف شاہد ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    150
    بھیا میرے خیال سے تو نہیں ۔۔۔۔۔
    میں نے تو کافی چیک کیا ہے مجھے نہیں ملا فورم پر ؟
     
    • متفق متفق x 2
  7. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    371
    بہت شکریہ

    آپ کی شئیرنگ بھی بہت زبردست ہے (y)
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  8. صدف شاہد

    صدف شاہد ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    150
    آپ سے زیادہ نہیں ہے زبردست سچی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں