بیڑا پار اسی کا ہے جو سامنے رب کے جھک جاۓ گا

بابر تنویر نے 'حُسنِ کلام' میں ‏مئی 12, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,109
    یہ تیل بدن کا پھک جاۓ گا یہ سانس بھی ایک دن رک جاۓ گا
    بیڑا پار اسی کا ہے جو سامنے رب کے جھک جاۓ گا

    کتنی دنیا گذر گئ اور کتنی اور بھی آوے گي
    کتنی ہے موجود یہاں پر موت سبھی کو کھاوے گي

    تو چڑھتی جوانی پہ گھمنڈ نہ کر اک روز بڑھاپا آوے گا
    چلنا پھرنا ہوگا مشکل ٹکڑا کھاٹ پے کھاوے گا

    یہ حسن جوانی چند دن کی تیری چمڑی میں سلوٹ پڑ جایں گے
    یہ دانت نکل جایں گے باہر سارے کلے بھتر وڑ جایں گے

    یہ رنگ ترا ڈھل جاۓ گا تیرے بچے تچھے چڑاویں گے
    تجھے ٹیم پے ٹکڑا مشکل دیں اور آپ مزے اڑاویں گے

    تو کوئ خدمت انہیں کہے گا فیر تجھے یہ ڈانٹیں گے
    تو بیٹھا خاموش رہے گا مال تیرا یہ بانٹیں گے

    جب برا بڑھاپا آوے گا وہ وقت گزرنا مشکل ہے
    تیری قیمت اتنی گھٹ جاۓ گي خریدار بھی مشکل ہے

    انسان سنبھل جا اب بھی تو مٹی میں اک دن جاتا ہے
    تیرے بڑے بھی چلے گۓ اور تیرا بھی نمبر آنا ہے


    جارہی ہے عمر گزرتی ہوش میں آجا اے بندے
    یاد خدا سے دل کو لگا لے چھوڑ کے دنیا کے دھندے

    نبی سے سچا پیار کرو گر کشتی پار لگانی ہے
    پوری نمازیں ادا کرو اگر قبر میں جان بچانی ہے

    خوف سے بندے اللہ کے گر ایک بھی آنسو گر جاۓ گا
    یہ ادا خدا کو پیاری ہے تیرا ڈوبتا بیڑا تر جاۓ گا

    یہاں جن چیزوں سے کرے محبت چھوڑ کے سب کو جآۓ گا
    کر لے گا جو نیک عمل بس کام وہ تیرے آۓ گا

    تو بندے پتلا خاک اور خاک میں اک دن مل جاۓ گے
    بے کار تکپر کرنا ہے تو قبر میں پڑ کر گل جاۓ گا۔

    لنک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ابو حسن

    ابو حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    352
    ماشاءاللہ عمدہ شیئرنگ

    بابر بھائی ان الفاظ کی تصیح کرلیں

    سارے کلے " بیتر " وڑ جایں گے
    بیتر یعنی اندر


     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,208
    بہت عمدہ!
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  4. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,638
    بہت عمدہ۔ جزاک اللہ خیرا
    یہی حقیقت ہے انسان کی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    780
    ﻣﺎﺷﺎﺀﺍﻟﻠﮧ ﻋﻤﺪﮦ ﺷﯿﺌﺮﻧﮓ
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں