ہم کر سکتے ہیں

عبد الرحمن یحیی نے 'متفرقات' میں ‏مئی 23, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,314
    ہم کر سکتے ہیں
    رمضان کے چند دن گزرنے کے بعد ہم پر یہ حقیقت منکشف ہوئی ہے کہ ہم ہر ہفتے پیر اور جمعرات کا روزہ پورا سال رکھ سکتے ہیں اور یہ روزہ کوئی اتنا مشکل کام نہیں جتنا مشکل ہم نے سمجھ رکھا ہے .

    رمضان میں ہم پر یہ حقیقت آشکار ہوئی ہے کہ ہم ہر رات کم از کم گیارہ رکعت قیام اللیل کر سکتے ہیں اور اس پر تقریبا ایک گھنٹہ سے زیادہ وقت صرف نہیں ہوتا ، اگرچہ رات سونے سے پہلے ہی کیوں نہ ہو .

    رمضان ہم پر واضح کرتا ہے کہ مہینے میں ایک بار قرآن کریم ختم کرنا کوئی معجزہ نہیں جیسا کہ شیطان نے ہمیں باور کرا رکھا ہے .

    رمضان میں سحری کے لیے فجر سے قبل بیدار ہونا ہمیں اچھا لگتا ہے اور غیر رمضان میں ہم فجر کی نماز کے لیے اٹھنے سے عاجز ہوتے ہیں .

    رمضان ہم پر یہ واضح کرتا ہے فقیر کو ہر وقت ہماری مدد کی ضرورت ہے اور ہم اس کی مدد کر سکتے ہیں .

    کتنے ہی ایسے منصوبے اور اھداف ہم زندگی میں نظر انداز صرف اس لیے کر دیتے ہیں کہ ہم اس بات پر قناعت کر بیٹھتے ہیں کہ ہم یہ نہیں کرسکتے ...!؟

    رمضان ایک ٹریننگ کورس ہے جو اپنے اندر ایک بڑا سبق لیے ہوئے ہے کہ :

    ( ہم کر سکتے ہیں ) !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,289
  3. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    535
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں