تین سوال

سیما آفتاب نے 'متفرقات' میں ‏مئی 26, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    395
    [​IMG]
    کسی کام کا سب سے اہم وقت کون سا ہوتا ہے ؟ انسان کی زندگی کا سب سے اہم کام کون سا ہوتا ہے ؟ اور انسان کی زندگی میں سب سے اہم شخص کون ہوتا ہے ۔

    ٹالسٹائی کی کہانی سے اخذ شدہ

    وقت کے ان تینوں سوالوں کا جواب ’’حال‘‘ میں پوشیدہ ہے ۔ انسان کو ہر کام کل پہ ٹالنے کی بجائے بروقت شروع کرنا چاہیے ۔ اور اصل وقت ’’اب ‘‘ ہوتا ہے ۔ مستقبل کے خیالی پلاؤ بنانا غلط ہے ۔ خوابوں کے لئے آج سے محنت شروع کر دینی چاہیے ۔ اور اہم شخص وہ ہے جو زندگی کے حالیہ فیز میں ہمارے ساتھ ہے ۔ کوئی کولیگ ‘ یا گھر والے ‘ یا ہاسٹل کے ساتھی ‘ یا میاں بیوی ....اس شخص کو ہر ایک سے زیادہ اہم رکھنا ہے ہم نے اور اس کے ساتھ بھلائی کرنا اور اس کا خیال کرنا ‘ اس سے وفا نبھانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔

    حالم از نمرہ احمد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. صدف شاہد

    صدف شاہد ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    181
    سسٹر جی بہت عمدہ شئیرنگ ہے ۔۔۔۔
    جو لوگ وقتا فوقتا ہم سے بچھڑ جاتے ہیں اُن کی اہمیت کبھی کم نہیں ہوتی بے شک موجودہ میں میسر انسان اُن سے کہیں زیادہ آپ کا خیر خواہ ہی کیوں نہ ہو۔ ہر انسان کا اپنا درجہ، اہمیت اور مقام ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ رشتے، مقام درجے بدلتے بھی رہتے ہیں اور بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے یہ درجہ بندی انسان کے اپنے اختیار میں بھی ہوتی ہے کبھی نہیں ۔۔کیونکہ اس پر حالات و واقعات اور ترجیحات ، ضرورتیں اثر انداز ہوتی رہتی ہیں ۔
     
  3. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,176
    انسان کی زندگی کا سب سے اہم کام کون سا ہوتا ہے ؟

    اس سوال کا جواب تو ملا ہیں نہیں؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں